انکولہ:سرکاری ہیلتھ سنٹر بیمار زدہ :ڈاکٹر اور عملہ نہ ہونے سے دیہی عوام پریشان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th November 2017, 6:14 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ:13/ نومبر (ایس اؤنیوز)دیہی علاقوں کے شہریوں کی صحت مندی کا خیال رکھتے ہوئے سرکار نے دیہاتوں میں پرائمری ہیلتھ سنٹر س کا قیام کیا ہے لیکن وہ کسی حالت میں بھی عوام کی کسی بھلائی کے لئے استعمال نہیں ہورہے ہیں۔ جس کی تازہ مثال انکولہ تعلقہ کے ہٹی کیری نامی دیہات کا ہیلتھ سنٹر ہے۔ خیال رہے کہ اترکنڑا ضلع میں یہ اسپتال سب سے زیادہ وسیع و عریض ہونے کی بات کہی جا تی ہے لیکن آج یہ اسپتال اپنی خستگی کی وجہ سے بیمارزدہ ہے۔

متعلقہ اسپتال کو گذشتہ کئی مہینوں سے ڈاکٹر سمیت کوئی بھی مناسب عملہ حاضر نہیں ہونے سے علاقہ کے مریض مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ مکینوں کو اپنے علاج کے لئے ادھر ادھر بھاگ دوڑ کرنی ضرور ی ہے ورنہ جان کب نکل پتہ نہیں۔ اس کے علاوہ لاکھوں روپیوں کی لاگت سے تعمیرکردہ اسپتال کی عمارتیں خستہ ہوکر ناجائز افعال کی آماجگاہ ہونے کا عوام نے الزام لگایاہے۔ 15سے 20ایکڑ وسعت والایہ اسپتال سہولیات سے محروم ہے۔ یہ اسپتال کل تک ضلع کا سب سے بڑا تعلقہ اسپتال مانا جاتاتھا اور یہاں بیک وقت 120اندرونی مریضوں کا علاج ہوا کرتاتھا مگر افسوس آج یہ اسپتال خود مریض کی علامت بنا ہواہے۔

کہنے کو اسپتال کے لئے ایک ڈاکٹر ، کمپاؤنڈر اور معاون کے عہدے منظور ہیں لیکن عوام کا الزام ہے کہ کئی مہینوں سے یہاں کوئی علا ج نہیں ہورہاہے۔ علاج کے لئے جب بھی اسپتال کا رخ کریں وہاں دروازے پر بڑاقفل دکھائی دے گا۔ ضروری علاج کے موقعوں پر ڈاکٹر وں کاملنا محال توہے ہی وہیں 100-150میٹر دور قومی شاہراہ پر اگر کوئی جان لیوا حادثہ پیش آتاہے تو کاروار یا انکولہ کا رخ کرنا مجبوری ہے اور اس وقت مریض بچ پاتاہے تو اس کی قسمت۔

اسپتال کی درگت پر عوام نے کہاہے کہ ہٹی کیری سمیت اطراف کے کئی دیہاتوں کے ہزاروں عوام کے لئے یہی ایک اسپتال ہے۔ یہاں جوبھی ڈاکٹر سمیت عملہ تقرر کیا جاتاہے اس کو وقت پر ٹھیک طرح سے ڈیوٹی انجام دینے کی تاکید کی جائے اور اس کے علاوہ مطلوبہ عملے کو نامزد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

20ایکڑ کی زمین پر اسپتال کے لئے ضروری کئی عمارات ہیں، لیکن صحیح نگرانی نہیں ہونےکی وجہ سے ویرانی کی علامت بن گئے ہیں۔ اسپتال کے علاوہ عملے کے لئے رہائشی مکانات ، لیباریوٹری، مردہ گھر ، اندرونی مریضوں کے لئے مختص کمرے سمیت کئی عمارتیں نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے بد نظمی کا شکار ہیں۔ یہ سب ہوتے ہوئے محکمہ صحت عامہ آخر کس کے لئے اور ایک نئی عمارت کی تعمیر کامنصوبہ بنایا جارہاہے سمجھ سے باہر ہے۔ اس سلسلے میں جن شکتی ویدیکے کے مادھونایک نے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ کئی مہینوں سے اسپتال میں ڈاکٹر نہیں ہونے سے عوام پریشان حال ہیں۔ سرکاری حکم ہے کہ ڈاکٹر اتوار کے دن کم سے کم آدھا دن رہے۔ لیکن کبھی یہاں عملہ تقرر ہوتاہے تو ان کے لئے سنیچر اور اتوار خود کی چھٹی ہوتی ہے۔ یہاں انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ اگلے کچھ دنوں میں اسپتال کا نظام ٹھیک نہیں کیا گیا تو اسپتال کے سامنے ہزاروں عوام کےساتھ احتجاج کرنے کا انتباہ دیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔