انکولہ میونسپالٹی کا صحن گندگی کا مرکز : سارے جہاں کاجائزہ،اپنے جہاں سے  بے خبر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st August 2018, 7:46 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ:21/ اگست (ایس اؤ نیوز) شہر کے بلدیہ کا صحن اور ترکاری مارکیٹ گندگی کا گھر ہوگئے ہیں۔ سارے شہر کو پاکیزہ اور صاف ستھرارکھنے  کےلئے ہر طرف سوچھ بھارت منصوبے کا اعلان کرنے والی بلدیہ کا صحن بھی سب سے زیادہ گندگی  اور بدبو کا مرکز  بن گیا ہے۔

میونسپالٹی دفتر کے نیچھے ترکاری مارکیٹ ہے ، جہاں 43ترکاری فروش کی دکانیں ہیں، جن میں صرف 3ترکاری کی دکانوں میں ترکاری بیچی جاتی ہے بقیہ40 دکانیں خالی پڑی ہیں، البتہ شہر میں 50سے 60مختلف جگہوں پر راستے کنارے ترکاری فروخت کی جاتی ہے۔ متعلقہ ترکاری مارکیٹ میں پرانے سامان، گجری کے سامان وغیرہ رکھے گئے ہیں، آخر بلدیہ ان دکانوں کو صاف کرنے کا ارادہ کیوں  نہیں کررہی ہے عوام جاننا چاہتے ہیں۔ اسی مارکیٹ کے احاطے میں 2ٹائلیٹ ہیں جو سب سے زیادہ گندے ہیں، وہاں کوئی ضروریات کے لئے جا بھی نہیں سکتا کیونکہ ٹائلیٹ میں پانی بھرلینے سے ایسی بدبو پیدا ہورہی ہے کہ وہاں سے گزرنا بھی بیماری کو دعوت دینا ہے۔ مردو خواتین ضرورت کے مطابق خالی دکانوں کے پاس میں ہی اپنی ضروریات سے فارغ ہوجاتے ہیں۔ ایک ترکاری فروش دلیپ نے اس سلسلے میں میونسپالٹی افسران کو توجہ دلا کر فی الحال روکے رکھا ہے ۔ ٹائلیٹ کب صاف ہونگے  عوام انتظار کررہے ہیں۔

ترکاری مارکیٹ کے سامنے پلاسٹک شیٹھ کا ٹکڑا لٹک رہا ہے، ہر دن بلدیہ افسران دیکھ کر بھی ان دیکھی کرتے ہوئے سنجید گی سے لینے تیار نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔ عوام  شکایت کررہے ہیں کہ یہاں ترکاری مارکیٹ برائے نام تعمیر کی گئی ہے ، یہاں کوئی بھی ترکاری کا بیوپار نہیں کرتا، اس مارکیٹ میں غیر قانونی طورپر کچھ سامان جمع رکھتے ہوئے گودام بنالیا گیا ہے، اس سلسلےمیں بلدیہ والوں کو جانکاری دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کئے جانے کا الزام لگایا۔ باشعور طبقہ کا کہنا ہے کہ سارے شہر کو صفائی کی ہدایات جاری کرتےہوئے گھر گھر پاکیزگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی میونسپالٹی سےمنسلک عملہ خود اپنے صحن کے متعلق کیوں سنجیدہ نہیں ہے ، کیوں اس تعلق سےکارروائی نہیں کئے جانےکا سوال اٹھایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔