انکولہ میں غیرقانونی ریت سپلائی کا الزام : 2کشتیاں ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th June 2017, 9:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

انکولہ:19/جون (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے واسرکودرگی گرام پنچایت حدود کے کوڈسنی برج کے آس پاس جاری مبینہ طور پر غیر قانونی ریت سپلائی میں مشغول دو کشتیوں کواتوارکو پولس بندوست کے ذریعے مقامی تحصیلدار وویک شنوئی کی قیادت میں ضبط کرلئے جانے کا واقعہ پیش آیاہے۔

کوڈسنے برج کے قریب سنیچر کو غیر قانونی ریت سپلائی میں مصرو ف دیکھے گئے دو بوٹوں کو اسسٹنٹ کمشنر رمیش کلسد اور عملے نے چھاپہ مار کر ریت سے لوڈ ایک کشی اور ایک کشتی کو ضبط کرلینےکے بعد کیس درج کیا تھا۔ ریت کے ٹھیکدار منکالو گوڈا کے فلیٹ پر یہ دونوں کشتیاں رکھنے کے لئے حکم دیا گیا تھا۔ کشتیوں کے وارث معاملے کو لے کر کوئی توجہ نہیں دینے کی وجہ سے اتوار کو مقامی تحصیلدار نے جب اپنی تحویل میں لے کر آگے بڑھنےکی کوشش کی تو مقامی عوام نے اس پر اعتراض جتایاتو کچھ دیر کے لئے ماحول کشیدہ ہوگیا تھا۔ حالات کے پیش نظر تحصیلدار مقامی پولس تھانہ کو رابطہ کرتے ہوئے بندوبست کے لئے پولس عملہ بلا بھیج کر 2کشتیوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ مقامی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ دونوں کشتیاں رویند رگوڈا اور ناگیش گوڈا کی بتائی گئی ہے۔

مقامی عوام نے مقامی انتظامیہ کی کارروائی پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری منصوبہ جات کے تحت ٹائلٹ اور گھر وں کی تعمیر کے لئے تھوڑی سی ریت کی ضرورت تھی اسی کے لئے جب ریت لے جارہے تھے تو چھاپہ مار کر کشتیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔ جب کہ پاس کے واسرکودرگی میں کئی کشتیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر غیر قانونی طریقے سے ریت سپلائی جارہی ہے وہاں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ امیروں اور بڑے لوگوں کو چھوڑ کر ہم غریبوں پر برہماستر استعمال کئے جانے پر مقامی انتظامیہ کے خلاف اپنی برہمی کا اظہارکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...