کاروار : آٹورکشا میں جنگلی کچوؤں کی غیر قانونی سپلائی : سواری ضبط ، 7  گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th September 2018, 8:22 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:10/ستمبر(ایس اؤ نیوز) جنگلی کچو ے سپلائی کرنے کے الزام میں آٹو سمیت 7ملزموں کو فاریسٹ افسران اپنی تحویل میں لے کر کیس درج کئے  جانے کا واقعہ انکولہ تعلقہ کے ماستی کٹا دیہات میں پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے تعلقہ کے ماستی کٹا جنگل سے  سیاہ اور سفید رنگ کے 16جنگلی کچوؤں کو لے کر آٹو رکشاکے ذریعے سپلائی کرنے کے دوران فاریسٹ افسران نے چھاپہ مارکر رکشا سمیت ملزمان کو اپنی تحویل میں لیا ۔ ڈی ایف اؤ کے گنپتی اور اے سی ایف ننجوڈپا کی نگرانی میں آر ایف اؤ وی پی نائک سمیت محکمہ کا عملہ کارروائی میں شریک تھا۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کرنےکے بعد انہیں 22ستمبر تک عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔ گرفتار شدگان کی  شناخت تعلقہ کے اچوے کے مکین ناگپا ہلیر، گنپتی ہلیر، وینکٹ رمن ہلیر، کونٹکنی کے نارائن اگیر، مہادیو ہلیر، واسو دیو ہلیراور منجوناتھ شیروگار کے طورپر کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...