انکولہ میں ایکسائز محکمہ کے افسران نے غیرقانونی طورپر ذخیرہ کردہ شراب ضبط کرلی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st December 2017, 7:19 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ :یکم دسمبر(ایس اؤنیوز)تعلقہ کے بیلکیری گرام پنچایت حدود کے بنگلے واڑا میں ذخیرہ کردہ غیر قانونی شراب کوایکسائز انسپکٹر آر این نایک کی قیادت میں ایکسائز عملے نے ضبط کرلیا۔

ملزم کی شناخت بیلکیری کی سومتی وی نائک بتائی گئی ہے۔ ایکسائز محکمہ کی طر ف سے ضبط کردہ شراب کی قیمت اندازاً 48ہزار 300سو روپئے بتائی گئی ہے۔ تحویل میں لی گئی غیر قانونی شراب تھیلوں میں باندھ کر رکھی گئی تھی ، جس میں گوا پالم کی 127بوتل، بوسٹ 77بوتل سمیت کل 195بوتل تھیں۔ کارروائی میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے زونل انسپکٹر سریش ہاروگوپا، رنجنا ڈی نائک، بشیر احمد ، ڈرائیور رام چندر نائک شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...