انکولہ میں  گیس سے بھری ٹینکر پلٹ گئی : ایک ڈرائیور ہلاک دوسرا شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th September 2018, 7:42 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ:6/ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے کنچن باگیلو کراس کے قریب گیس ٹینکر پلٹنے سے ایک ٹینکر ڈرائیور ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا  ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ آج  جمعرات دوپہر کو پیش آیا۔

گینس ٹینکر منگلورو سے ہبلی  جارہی  تھی ، انکولہ کے کنچن گیلو کراس کے قریب ڈرائیور کے ہاتھوں  توازن کھو جانے سے ٹینکر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور  ستیہ جیت سنگھ کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دوسرا  ڈرائیور آشیت کمار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈرائیور کو مقامی لوگوں نے اسپتال میں داخل کیا ہے۔ ٹینکر اور ڈرائیوروں کا تعلق ریاست اترپردیش سے بتایاگیا ہے۔

حادثے کے فوری بعد فائربرگیڈ جائے وقوع پر پہنچ گئی اور  حالات کو سنبھال لیا۔

انکولہ پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی