بھٹکل کی انجمن کالج فور ویمن اپنی نئی اور عالیشان عمارت میں منتقل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2017, 10:51 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22؍مارچ (ایس او نیوز) انجمن کالج فور ویمن  مورخہ 18مارچ سےشمس الدین سرکل کے قریب قدیم مصبا گارڈن میں اپنی نو تعمیر شدہ عمارت میں منتقل کی گئی ہے۔  اس بات کی اطلاع انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے دی ہے۔

پریس ریلیز کے  مطابق سرپرست اور سابق صدر انجمن جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کی طرف سے عطیہ کردہ یہ وسیع و عریض عمارت خدیجہ سید علی کیمپس  بالکل اس عمارت کے بغل میں ہے جہاں ایک عرصے سے انجمن گرلز کالج چل رہی تھی۔خواتین کے لئے بہتر اور محفوظ ماحول کے ساتھ اس نئی عمارت میں ڈگری کالج کی تمام ضروریات بشمول لیباریٹری فراہم کردی گئی ہیں۔ ساتھ ہی عمدہ تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کے لئے یہاں  بڑا سازگار ماحول موجود ہے۔ انجمن گرلز کالج کی اسی خصوصیت کی وجہ سے برادران وطن کی بچیاں بھی اس کالج میں بڑی تعداد میں داخلہ لے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ انجمن کی یہ خوبصورت اور عالیشان عمارت جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن نے  قریب سات کروڑ کے اپنے ذاتی صرفہ سے تعمیرکیا ہے، جبکہ عمارت کا افتتاح امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا مفتی محمد اشرف علی باقوی کے مبارک ہاتھوں سے 22/ اگست 2015 کو کیا گیا تھا۔

انجمن کے صدرجناب عبدالرحیم جوکاکو اور دیگر عہدیداران و ذمہ دارن نے اس موقع پر جناب سید خلیل الرحمن کے گرانقدر عطیہ کی ستائش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر سے نوازے اور قوم کے دوسرے سپوتوں کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے تاکہ بہتر اور معیاری تعلیم سے نوجوان نسل کو آراستہ کرنے کا انجمن کا مشن جاری و ساری رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔