بھٹکل انجمن پی یوکالج میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th October 2018, 6:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) انجمن پی یوکالج بھٹکل کے 51ویں سالانہ کھیل مقابلوں کابروز سنیچر 13اکتوبر 2018کو انجمن گراؤنڈ انجمن آباد میں انعقاد ہوا۔

جلسہ کا آغاز پی یو دوم سائنس کے متعلم حسن قاضیا کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ کالج پرنسپال محمد یوسف کولا نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات  پیش کئے۔ نائب پرنسپال عبدالرحیم خان نے مہمان خصوصی  بھٹکل سرکل انسپکٹر گنیش کے ایل  کا تعارف پیش کیا ۔ مہمان خصوصی سی پی آئی گنیش نے کھلاڑیوں کے مارچ پاسٹ اور سلامی لے کر پرچم کشائی کو انجام دیا۔ اور اس کے بعد کھیل مقابلوں کا افتتاح کرتے ہوئے کھیل ، تعلیم ہر میدان میں آگے بڑھنے کی طلبا کو تلقین کی اور کہاکہ ہم جب منگلورو میں زیر تعلیم تھے تو ہمیشہ انجمن بھٹکل کے کھلاڑیوں کی تعریف سنتے رہتے تھے۔

جلسہ کی صدارت انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو نے کی۔اردو لکچرر عبدالروؤف سونور نے شکریہ کلمات اداکئے۔ ریاضی کے لکچرر غسان چامنڈی اور سماجی سائنس کے لکچرر محمد شفیع نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر کالج بورڈ سکریٹری محمد محسن شاہ بندری موجود تھے۔ صدرجلسہ نے مہمان خصوصی کو میمونٹو سے نوازا۔ جلسے کے بعد کالج فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ کی نگرانی میں باقاعدہ  کھیل مقابلے شروع ہوئے۔ کالج کے تمام اساتذہ نے ان کا بھرپور تعاون کیا۔کالج طلبا نے کھیل مقابلوں میں شریک ہوتے ہوئے مختلف ایونٹس میں بازی ماری۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔