بھٹکل انجمن ہائی اسکول کے ہونہار طلبہ کو گولڈ میڈلس؛ محمد عمر کو ملا ’وقار اسلامیہ ‘ اور امیر معلم نے حاصل کیا ’وقارِ انجمن‘ ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2018, 8:46 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:16/ جنوری (ایس اؤنیوز)  اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور انجمن بائز ہائی اسکول کے 78ویں  سالانہ جلسہ میں اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول کے ہونہار طالب العلم محمد عمر ابن جیلانی اکرمی کو ’وقار ِاسلامیہ ‘ اور انجمن بائز ہائی اسکول کے ہونہار طالب العلم  امیر ابن منیر محی الدین معلم کو’وقار ِ انجمن ‘ کے گولڈ میڈل سے نوازاگیا۔

جلسہ میں مہمان ِ خصوصی کرناٹکا اردو اکیڈمی کے چیرمن ڈاکٹر سید قدیر ناؔظم سرگروہ نے خطا ب کرتے ہوئے پچھلے سوبرسوں سے تعلیمی خدمات انجام دینے اور بھٹکل میں علم کی روشنی پھیلانے پر  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی   ستائش کی ۔انہوں نے  کہاکہ تعلیمی میدان میں انجمن سنجیدگی کے ساتھ تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے طلبا سے کہاکہ تعلیم کامیابی کے لئے نہیں بلکہ علم حاصل کرنے کے لئے سیکھیں۔ انہوں نے طلبا کو تلقین کی  کہ طلبا  جدید ٹکنالوجی کی سہولیات سے فائدہ ضرور حاصل کریں مگر اس کے غلط استعمال سے دور بھی رہیں۔ تاج الدین عسکری جلسہ میں اعزازی مہمان کے طورپر ڈائس پر موجود تھے۔ انجمن کے نائب صدر سید عبدالرحمن باطنؔ نے جلسے کی صدارت کی۔

جلسے کا آغاز محمد عمر کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ محمد شعیب نائطے نے ہدیہ نعت پیش کی۔ طلبا نے انجمن کا ترانہ مترنم آواز میں سنایا۔ اسلامیہ اینگلو ہائی اسکول کے صدر مدرس شبیر احمد دفعدار اور انجمن بائز ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر محی الدین ختال نے اپنے اپنے ہائی اسکولوں کے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمدا سحق شاہ بندری نے استقبالیہ و افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ عبدالرشید مرزانی نے کلمات تشکر اداکئے۔ اس موقع پر سعودی عربیہ کے معروف بزنس مین اور ساحل آن لائن ڈائرکٹر جناب قمر سعدا، انجمن کے نائب صدر عبدالرحیم دامودی ، انجمن کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، ہائی اسکول بورڈ کے سکریٹری عبدالواجد کولا ودیگر بھی ڈائس پر موجود تھے۔

سالانہ جلسے کی مناسبت سے پیر کی صبح انعامی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل کے شعبہ ایم بی اے کے صدر پروفیسر ظہیر حسن کھروری مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے ۔ جلسے میں ثقافتی مقابلہ جات اور کھیل مقابلے میں جیت حاصل کرنے والے طلبا ، این سی سی ، اسکاؤٹ روورس کیڈٹس کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...