بھٹکل انجمن ڈگری کالج کے زیر اہتمام سرسید احمد خاں پر آل انڈیا سمینار کاکامیاب انعقاد: عصری تقاضوں کے تحت اپنا رخِ عمل طئے کرنا ہی سرسید کی معنویت ہے:ماہرین کا اظہارِ خیال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th February 2018, 9:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:12/ فروری (ایس اؤنیوز)ملت اسلامیہ مغلیہ حکومت کے بعداحساسِ کمتری میں مبتلا ہوکر زوال کا شکار ہوتی ہےتو 1857ء میں وہ شکست خوردگی کو پہنچتی ہے۔ ان حالات میں مسلمانوں کی تعلیمی کسمپرسی اور پسماندگی کو دیکھتے ہوئے سرسید احمد خاں نے حکومت اور عوام کی دوری کو پاٹنے کی کوشش کی ،اسبابِ بغاوت ہند کو شائع کرکے سرسید نے 1857ء کی جنگ کو غدر یا بغاوت نہیں بلکہ وہ ایک ردعمل اور اپنے حقوق کی بازیافت ہے،اورعصری تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنا رخِ عمل طئے کرنا سرسید احمد خاں کی معنویت ہے۔ ان خیالات کااظہار ریاست بہار کے پٹنہ یونیورسٹی پٹنہ کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر سید جاوید حیات نےکیا۔

وہ یہاں انجمن آرٹس، سائنس اور کامرس کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے زیر اہتمام اورکرناٹک اردو اکیڈمی بنگلورو کے اشتراک سے 11فروری کو انجمن کالج فنکشن ہال میں شعبہ اردو کی طرف سےانجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر سید عبدالرحمن باطنؔ کی صدارت میں ’’سرسید کی ادبی وتعلیمی خدمات اور اس کی عصری معنویت ‘‘کے عنوان پر منعقدہ آل انڈیا سمینار کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ پیش کررہے تھے۔ ڈاکٹر جاوید حیات نے سرسید کی ادبی وتعلیمی خدمات کا اجمالی جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ جو قوم تاریخ کو زندہ رکھنا چاہتی ہے اس قوم کو تاریخ سے واقفیت رکھنا ضروری ہے، سرسید نئی نسل کی ادبی و تعلیمی تحقیق کے لئے ایک مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرسید احمد خاں نے ادب، تعلیم، مذہب ، تہذیب اور ثقافت کے حوالے سے بہت کام کیا ہے، سرسید کی حیات سے یہ سبق ملتاہے کہ تعلیم اور صرف تعلیم ہی ترقی کا ذریعہ ہے ، یہ ضروری ہے کہ تعلیم ،عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔

ڈاکٹر جاوید حیات نے سرسید کے تعلیمی اثرات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ شمالی ہند کے مقابلے جنوبی کا خطہ سرسید کی تحریک کو آگے بڑھایا، عملی میدان میں کام کیا، انہوں نے کہاکہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل نے سرسید کی شمع کو روشن رکھتے ہوئے مثالی کام انجام دے رہاہے۔ موصوف نے سرسید کے رفقاءکار اور تنقید نگاروں کے حوالے سے بات کرتےہوئے کہاکہ جس طرح مالی باغ کی تہذیب بنائے رکھنے کے لئے کانٹ چھانٹ کرتاہے اکبر ؔالہ آبادی نے بھی سرسید کی مخالفت نہیں کی بلکہ سرسید کے کاموں میں جو اضافت تھی اس کو کانٹ چھانٹ کر تہذیب کے تشکیل کا کام کررہے تھے۔ اسی طرح ان کے رفیق کار مولانا الطاف حسین حالی ؔ نے ادب کی بہترین تشریح کی اور کہاکہ شعر و شاعری پڑھنے سے پہلے مقدمہ شعر و شاعری پڑھو،جس کے مطالعہ سے یہ باور ہوتاہے کہ ادب زندگی آموز اور زندگی آمیز ہونا چاہئے۔ مولانا حالی ؔنے ادب کو مطالعہ کائنات کہتے ہوئے بتایا کہ دنیاو آخرت دونوں بھی شامل ہیں، کیونکہ کائنات کے مفہوم میں صرف دنیا نہیں بلکہ آخرت بھی شامل ہے۔

گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ، موظف صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عبدالحمید اکبر نے سمینار کا افتتاح کرتے ہوئے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل اور انجمن ڈگری کالج کے عہدیداران اور ذمہ داران کو سرسید کی خدمات پر سمینارکے انعقاد پر مبارکبادی دیتے ہوئے کہاکہ بھٹکل اردو کی زرخیز زمین ہے ۔ جس طرح سرسید نے اردو تہذیب کو فروغ دینے اور اس کی تشکیل کا کارنامہ انجام دیا ہے انجمن اسی تہذیب اور ثقافت کو فروغ دے رہی ہے یہی وقت کا تقاضا بھی  ہے۔ کرناٹکا اردو اکیڈمی بنگلورو کے ممبر جناب سعید احمد رضوان نے اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی اکیڈمی کی طرف سے ہر ممکن تعاون دینے کی بات کہی۔

سمینار کا افتتاح بی کام کے متعلم عزیزی حسن ابن مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ بی کام فائنل کے متعلم عبدالمہیمن سعدا نے نعت پیش کی۔ صدر شعبہ اردو ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے مہمانوں اور انجمن کا تعارف پیش کیا۔ صدر شعبہ فزکس کے پروفیسر ایس اے عطار نے کلماتِ تشکر پیش کیا تو سمینار کو آرڈینیٹر پروفیسر عبدالرؤوف سونور نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔

چائے کے وقفہ کے بعد مقالہ جات کی نشست کا آغاز ہوا۔ جس میں کیرلا ، کالی کٹ سنسکرت یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو کرشنا کے نکولن نے ’’سرسید کا نظریہ تعلیم ‘‘کے عنوان پر اپنا مقالہ پیش کیاتو ممبئی سے تشریف فرما ڈاکٹر محمد کلیم ضیاء نے ’’سرسید بحیثیت ِ مصلحِ قوم ‘‘کے موضوع پر سرسید کے مصلحانہ کاوشوں کا تذکرہ کیا۔ گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کے موظف صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عبدالحمید اکبر نے بعنوان ’’سرسید کا منفرد اسلوب اور عصرِ حاضر میں اس کی معنویت‘‘پر نثر اور شعر کے متعلق سرسید کے نظریا ت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اچھی اور سادہ نثر لکھنا اچھے شعر کہنے سے زیادہ دشوار ہے۔ سرکاری ڈگری کالج بھدرواتی کے ڈاکٹرمسرت پاشا راہیؔ نے ’’مضامین سرسید کا تہذیبی مطالعہ ‘‘کے عنوا ن پر اور گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کے لکچرر ڈاکٹر منظور احمد دکنی نے ’’سرسید کے افکار و نظریات کے زاویے ‘‘ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقالہ جات نشست کی صدارت کرتے ہوئے پٹنہ یونیورسٹی پٹنہ کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر جاوید حیات نےکہاکہ علم کا مقصد انسانی تہذیب کی تشکیل ہے تو تعلیم کا مقصد روزگار ہے۔ سرسید احمد خاں نے علم و فکر، ادب کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ انجمن کالج کے عربی لکچرر مولانا محمد جعفر ندوی نے بہترین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔سمینار کوآرڈینیٹر پروفیسر عبدالرؤوف سونور نےآخر میں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی کی طرف سے اردو کے فروغ کے لئے انجام دی جارہی  خدمات کا تذکرہ اداکرتے ہوئے کلماتِ تشکر اداکئے۔

ڈائس پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، کالج بورڈ سکریٹری جاوید حسین آرمار، کالج پرنسپال پروفیسر مشتاق احمد شیخ، نیاک کوآرڈینیٹر بی ایچ نداف موجود تھے۔ سمینار میں انجمن کے عہدیداران، اساتذہ ، طلبا ، شہر کی معزز شخصیات،انجمن سے منسلک کالجوں کی لکچرر حضرات صاحبہ، طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سمینار کے دوران تمام کے لئے تواضع اور ظہرانہ کا انتطام کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔