بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں سائنس نمائش کا شاندار عملی مظاہرہ :ایک روزہ فسٹ میں 200سے زائد طلبا کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th November 2017, 8:58 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:11/ نومبر (ایس اؤنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے زیراہتمام بھٹکل اور نواحی پی یو کالج طلبا میں سائنسی شوق کو ترغیب دینے اور ان کے اندر چھپی تخلیقی صلاحیتوں کو عملی میدان میں پیش کئے جانے کی غرض و غایت سے بروز سنیچر 11نومبر بروز سنیچر کوکالج میں منعقدہ بعنوان ’’اسٹم ایکسپو2017‘‘ایک روزہ سائنسی نمائش و کوئز مقابلوں کا شاندار طریقے سے افتتاح کیاگیا ۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیراہتمام تعلیمی میدان میں ایل کے جی سے لے کر انجنئیرنگ ، مینجمنٹ ،بی ایڈ جیسے مختلف ادارے چل رہے ہیں۔ جہاں طلبا کو ضروری تمام سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ ہر ایک متعلم ان سے مستفید ہواور آگے بڑھے۔ معاشی کمزور ہونہار طلبا کے لئے تعلیمی وظائف میسر ہیں۔ طلبا یہاں جدید سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کو روشن بناسکتے ہیں۔ دیگر شہروں اور کالجوں کی طرح یہاں تہذیبی آلودگی ،ماحولیاتی آلودگی  نہیں ہے بلکہ ہماری کالج ایسی تمام آلودگیوں سے  پاکیزہ ہے۔جب کہ دیگر جگہوں پر   مالس، پارکس کو جدیدیت کے نام پر طلبا کو تعلیمی میدان سے دور کیا جارہاہے۔ ایسی تمام خرابیوں سے یہاں کا ماحول پاک ہے اور ایک بہتر زندگی کی تعمیر کے لئے لازمی ماحول ہمارے ہاں موجود ہے ، ہر مذہب، دھرم،بھٹکل کے علاوہ ریاست و ملک کے تمام طلبا یہاں سے بھرپورتعلیمی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ آج کا یہ سائنسی نمائش کا مقابلہ ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم تعلیمی طورپر کس طرح عملی میدان میں ہیں۔

مہمان ِ خصوصی محسن شاہ بندری نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  موجودہ دنیا میں ہورہی تخلیقی اکتشافات و ایجادات کے پس منظر میں طلبا اپنی طرزحیات کو تبدیل کرتے ہوئے ترقی کے منازل طئے کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ  اسکول اور کالجوں کا نصاب لمحہ بہ لمحہ بدلتی دنیا سے کافی دورہے ۔ طلبا کو اپنی ذاتی لیاقت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کی بات کہی۔

سائنسی نمائشی  مقابلے میں 200سے زائد مختلف کالجوں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ جس کوماڈل ایکسپو اور کوئزومینیا کے طورپر دو زمروں میں تقسیم کیاگیا تھا ۔ نمائش میں میکانکل قوت اور ہوائی قوت کو الکٹرکل قوت میں منتقل کرنے والا ماڈل ، لائی ڈٹکٹر، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، وائر لس پاور ٹرانس میشن ، وائر لس انرجی ٹرانسفر، سولار سائیکل ، ہائی ڈرالک ایکزاکاویٹر، جیو تھرمل پاور پلانٹ،ای ۔ کرشی ، سلف بیالنس اسکوٹر ، روبوٹکس، سی این سی مشین وغیرہ کے ماڈلس تجسس پیدا کرنےو الے تھے اور بالکل نئی دریافت کی راہ کا اشارہ دے رہے تھے۔

اسٹوڈنٹ کوآرڈینیٹر اسامہ عجائب نے اس موقع پر کہاکہ طلبا میں مخفی تخلیقی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کرنا ہی اس نمائش کا اہم مقصد ہے۔ شام میں  انعامی تقریب کےساتھ نمائش کا اختتام ہوا۔ افتتاحی تقریب میں انجمن کے نائب صدر عبدالرحمن باطنؔ، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری ابوبکر قاسمجی ، نائب پرنسپا ل پال چندرا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...