رام نگرم حلقہ سے انیتا کمارسوامی کو بھاری اکثریت سے کامیابی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2018, 12:04 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍(ایس او نیوز) رام نگرم  ضمنی انتخابات میں جنتادل (سکیولر) و کانگریس امیدوار انیتا کمارسوامی نے اپنی جیت حاصل کرتے ہوئے کامیابی کاجھنڈا لہرایا ہے ۔

انیتا کمارسوامی نے اپنے حریف بھارتیہ جنتاپارٹی ( بی جے پی ) کے امیدوار ایل چندر شیکھر کو ایک لاکھ 9ہزار137ووٹو ں کی بھاری اکثریت سے شکست دی ہے ۔ انیتا کمارسوامی کو جملہ ایک لاکھ 25ہزار 43ووٹ حاصل ہوئے جبکہ بی جے پی امیدوار کو صرف 15ہزار 906ووٹ ہی مل پائے ۔ انیتاکمارسوامی کی سماجی خدمات اور ان کے حلقہ کے غریب و مستحق افراد اور کمزور طبقات کے لئے بلا تفریق مذہب وملت یکسوئی کے ساتھ ان کی ہمدردی نے انیتا کمارسوامی کو اپنے حلقہ میں رسوا ہونے نہیں دیااور ایک لاکھ سے بھی زائد ووٹوں کے فرق سے انیتا کمارسوامی کو جیت کاہار پہنا کر یہ ثابت کردیا کہ یہاں کے عوام ان کی خدمات کو کبھی فراموش کرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی خدمات کو روک سکیں گے ۔

جنتادل (سکیولر) اور کانگریس کے کئی اہم لیڈروں اور پارٹی کارکن کے علاوہ بی زیڈ ضمیراحمد خان،ڈی کے سریش ،ڈی کے شیوکمار کے ساتھ بی بی ایم پی وارڈ سطح تعمیری کاموں کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین و جنتادل (سکیولر ) کے جواں سال قائد عمران پاشاہ نے اپنے رفقاء و مقامی لیڈر اقبال حسین، سیدضیاء اللہ ، صابان صاحب ، سہیل، پرویز کے ہمراہ دن رات جدوجہد گزشتہ15دنوں سے تیز انتخابی مہم نے انیتا کمارسوامی کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ۔

اس موقع پر عمران پاشاہ نے کہا کہ اقبال حسین، سید ضیاء اللہ صابان صاحب، سہیل پرویز سمیت دیگر مقامی لیڈروں، دونوں پارٹیوں کے کارکنوں، نوجوان ، خواتین کے ساتھ ساتھ حلقہ کے تمام اداروں تنظیموں ، کمیٹیوں اور رضاکارانہ تنظیموں کے عہدیداروں اور اراکین کی دن رات کی محنتوں کا نتیجہ ہے کہ انیتا کمارسوامی نے ایک آسان جیت درج کی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ لیڈروں نے اقلیتوں بالخصوص مسلم ووٹروں کو متحد کرکے ان کے حق میں ووٹ دے کر انیتا کمار سوامی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔عمران پاشاہ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران حلقہ کے عوام نے انیتا کمارسوامی کو کامیاب کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کردکھایا ہے ۔ ان کا یہ احسان زندگی کی آخری سانس تک یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں بلامذہب و ملت یکسوئی اور حلقہ کی فلاح و بہبودی کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران جو وعدے انہوں نے کئے ہیں انہیں رکن اسمبلی انیتا کمارسوامی کے ہمراہ ممکنہ حد تک پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے حلقہ کے تمام ووٹروں بالخصوص مسلم ووٹروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حلقہ میں مقیم غریب اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبودی اور حلقہ کی مجموعی ترقی کے لئے جو عزائم ہیں ، انہیں حتی الامکان پورا کریں گے ۔جس کو وہ ایک چیلنج کے طور پرقبول کرتے ہوئے پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔یہاں درکار ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرتے ہوئے آئندہ 5سال کی میعاد کے دوران رام نگرم حلقہ کودیگر حلقوں کے لئے ایک نمونہ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...