بنٹوال میں جانور لے جانے والی لاری الٹ گئی۔۔۔ چار گائیں ہلاک

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 28th August 2016, 8:04 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال28؍اگست (ایس او نیوز)چار گائیں اس وقت ہلاک ہوگئیں جب جانوروں سے بھری ہوئی تیز رفتارلاری بے قابو ہوکر الٹ گئی۔یہ واقعہ بنٹوال تعلقہ کے کلّاڈکا میں امٹور کراس کے پاس اتوار کے دن صبح کے وقت پیش آیا۔
کہا جاتا ہے کہ لاری کے اندر جملہ 15جانور تھے جن میں سے چار گائیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔حادثہ ہوتے ہی لاری کا ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ غیر قانونی طورپر جانورلے جانے کے چکر میں ٹرک بڑی تیز رفتاری سے چلایا جارہا تھاجس سے ایک موڑ پر لاری پر ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہوگیا اور حادثہ واقع ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاری اور بقیہ جانوروں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔اور معاملہ درج کرنے کے بعد اس بات کی تحقیق کررہی ہے کہ یہ جانور کہاں سے لائے گئے تھے اور اس لاری میں اس وقت کون کون موجود تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔