ناراض صارفین نے بینک میں لگایا تالا

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2017, 11:48 PM | ملکی خبریں |

گورکھپور، 18/جنوری (آئی این ایس انڈیا)ضلع کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی سہوروا شاخ میں غیر مطمئن صارفین نے بدھ کو تالا لگا دیا ہے۔وجہ یہ ہے کہ صارفین کو مطلوبہ رقم نہیں مل پا رہی ہے،بینک میں ملازمین کی کمی بھی پیسے نکالنے میں رکاوٹ بن رہی ہے، اس سے صارفین اور ملازمین  دونوں پریشان ہیں۔کم پیسے کم کام ملازمین کی دقت ہے،تو مطلوبہ رقم نہ نکال پانا صارفین کو منظور نہیں ہے۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی سہوروا شاخ میں علاقے کے درجن بھر گاؤں کے ہزاروں لوگوں نے اکاؤنٹ کھلوایا ہے، وہ یہیں  سے لین دین کرتے آ رہے ہیں۔8/نومبر 2016کو نوٹ بند ی کے بعد بھی یہیں سے لین دین کر رہے ہیں، ہر روز کی طرح بدھ کو بھی صارفین بینک کے سامنے آکر لائن میں کھڑے ہو گئے، 10بجے بینک کا تالا کھلا اور لین دین شروع ہوا، لیکن صارفین کی ضروریات کے مطابق پیسے نہ نکال پانے پر معاملہ گرمانے لگا۔ سست رفتار سے پیسے نکلنا بھی صارفین کے غصے کی وجہ بنا، اس کے بعد لوگوں نے بینک میں تالا لگادیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک ضروری مقدار میں پیسے نہیں نکلیں گے اس وقت تک بینک میں تالا لگا رہے گا۔ادھر بینک کے برانچ مینیجر کا کہنا ہے کہ ملازمین کی کمی ہے۔صرف دو اسٹاف کے بھروسے صارفین کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔غورطلب ہے کہ منگل کو بھی بینک سے رقم نہ ملنے کی وجہ سے صارفین نے ہنگامہ کیا تھا، لیکن کافی سمجھا بجھاکر صارفین کو واپس کیا گیا تھا۔


 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔