انجلینا جولی کی عید پرعراق کے شہر موصل کے پناہ گزینوں سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2018, 12:34 PM | عالمی خبریں |

موصل 19جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اقوام متحدہ کی پناہ گزین کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے عراق میں دہشت گردی سے سب سے متاثرہ علاقے موصل کا دورہ کیا اور عالمی برادری سے تباہ حال شہر کے بے گھر رہائشیوں کی دوبارہ اپنے گھروں میں آبادکاری کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف فلم اسٹار انجلینا جولی جو اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی برائے پناہ گزین بھی ہیں نے ہفتے کو عراق کے شہر موصل کا دورہ کیا۔ موصل دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا عراقی شہر ہے جسے عراق اور اتحادی فوجوں نے گزشتہ برس داعش کے تین سالہ قبضے سے گھمسان کی جنگ کے بعد واگزار کروایا تھا۔ تاہم اس دوران جنگ کے باعث لاکھوں خاندان بے گھر ہوگئے اور تقریباً تمام ہی گھر بمباری کے نذر ہو گئے تھے۔دورے کے دوران ہالی وڈ کی معروف اداکارہ نے موصل کی گلیوں میں پیدل سفر کیا اور پناہ گزینوں کے کیمپ میں خواتین اور بچوں سے خصوصی ملاقاتیں کیں وہ بچوں میں گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ مختلف کھیل کھیلے جب کہ خواتین کو حوصلہ دیتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ پناہ گزین کیمپوں میں مقیم لوگوں نے معروف اداکارہ کو اپنے درمیان موجود پاکر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے 2012 میں ہالی وڈ کی معروف ہیروئن انجلینا جولی کو انسانیت کے لیے خدمات انجام دینے پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے انجلینا جولی کو پناہ گزین کے لیے خصوصی ایلچی تعینات کیا تھا۔ اس سے قبل انجلینا جولی نے پناہ گزینوں کے لیے سفیر کی خدمات بھی انجام دی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...