بھٹکل کے نیترانی جزیرہ کے قریب ڈوبنے والی بوٹ اینجل ون کو بھٹکل بندر لایا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd June 2018, 6:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 3/جون (ایس او نیوز) چار روز قبل نیترانی جزیرہ کے قریب ڈوبنے والی اینجل ون بوٹ کو جو لاوارث حالت میں اِدھر سے اُدھر تیر رہی تھی، اب  بھٹکل بندر  لاکر باندھ دیا گیا ہے۔ یہ بوٹ سمندری لہروں کی زد میں آکر نیترانی سے ہوتے ہوئے بھٹکل کے بیلکے تک پہنچ گئی تھی اور آگے کی طرف بڑھ رہی تھی۔

ماہی گیروں نے بتایا کہ کل سنیچر کو کوسٹل سیکوریٹی پولس کی بوٹ کی مدد سے اُسے کھینچ کر بھٹکل لانے کی کوشش کی گئی تھی، مگر کوشش ناکام ہوگئی تھی، جس کو دیکھتے ہوئے آج دو بوٹوں کاویا شری اور ویگنیشور کی  مدد سے اوندھی گری ہوئی بوٹ کو رسیوں کی مدد سے کھینچ کر بھٹکل بندر لایا گیا ہے اور اسے باندھ دیا گیا ہے۔

بندر کے کھاروی سماج اور منڈلی کے موگیر سماج سے تعلق رکھنے والے 25 سے زائد ماہی گیروں نے پہلے دو بوٹوں اور ایک کشتی کی مدد سے اوندھی گری ہوئی بوٹ کو بھٹکل بندر کی طرف کھینچ لایا، پھر لوگوں نے رسی باندھ کو کنارے کی طرف کھینچنا شروع کردیا۔ سمندری موجوں میں زیادہ  اُٹھان ہونے کی وجہ سے بوٹ کو کھینچ کر لانے میں  ماہی گیروں کو کافی  دشواری  اُٹھانی پڑی۔

خیال رہے کہ اس بوٹ پر موجود چھ میں سے چار ماہی گیروں کو  بچالیا گیا تھا، دو ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگئے تھے، اُن کی لاش ابھی بھی برآمد نہیں ہوئی ہے، سمجھا جارہا ہے کہ ان کی لاش سمندر کے درمیان پائے جانے والے چٹانوں میں پھنسے رہ سکتے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...