مساوی کام مساوی تنخواہ سمیت مختلف مانگوں کی تکمیل کے لئے آنگن واڑی ورکرس نے غیر معینہ ہڑتال کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th February 2019, 12:46 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو5؍فروری(ایس او نیوز) لیبر ایکٹ جاری کرنے ،مساوی کام کے لئے مساوی تنخواہ جاری کرنے سمیت دیگر مانگوں کو فوری پورا کرنے کے مطالبہ کو لے کر آنگن واڑی ورکرس اینڈ اسسٹنٹس نے شہر میں آج سے غیر معینہ مدت ہڑتال شروع کی۔ کرناٹک اسٹیٹ آنگن واڑی ورکرس اینڈ اسسٹنٹس اسوسی ایشن کے زیر قیادت سٹی ریلوے اسٹیشن سے فریڈم پارک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ورکرس نے اپنی جائز مانگیں پوری کرنے کے لئے ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 44؍سال سے آنگن واڑی ورکرس اور اسسٹنٹس کم سے کم اجرت کی بنیاد پر حکومت کی خدمات پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دیتے آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1975کے دوران لیبر ایکٹ کے تحت مذکورہ اسکیم شروع کی گئی تھی جس کے تحت دوپہر تک ہی آنگن واڑی ورکرس اور اسسٹنٹس کو اپنی ڈیوٹی انجام دینی تھی لیکن 2011سے حکومت نے ان ورکرس اور اسسٹنٹس پر افزود ذمہ داری سونپتے ہوئے بچوں پر والدین سے زیادہ توجہ دینے پر زوردیا۔

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کی صدر جئے لکشمی نے کہاکہ آنگن واڑی ورکرس اور اسسٹنٹس کو ماہانہ تنخواہ میں چند ماہ سے بہت ہی تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ماہ کی 5؍تاریخ تک تنخواہ جاری ہونی چاہئے تھی لیکن ایسا نہیں ہورہا ہے تاخیر سے ملنے والی تنخواہ کا معاملہ ان کے سمجھ کے باہر ہے۔ جئے لکشمی نے بتایا کہ 1982کے دوران صرف172روپے کا اعزازیہ دیا جاتا تھا اس وقت صرف 50؍روپئے کا بھتہ دیا جارہا تھا لیکن افسوس کہ ابھی تک اس بھتہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوپایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتنے کم بھتہ سے آنگن واڑی مراکز میں کس طرح خدمت انجام دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ لیبر ایکٹ کے تحت مختلف مزدور طبقات کی اجرت میں اضافہ کے لئے خود مرکزی حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی مرکز کے طرز پر ہی گزشتہ 40؍برسوں سے خدمات انجام دے رہے آنگن واڑی ورکرس اور اسسٹنٹس کی اجرت میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کے ان کی مانگوں کو پورا کرنے تک وہ اپنی ہڑتال جاری رکھیں گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔