حاملہ خواتین اور بچوں کومقوی غذاکے بدلے نقد رقم ۔مرکزی سرکار کی اسکیم کے خلاف آنگن واڈی ملازمین کا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th October 2017, 9:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12؍اکتوبر (ایس اونیوز) پچھلے کئی برسوں سے حاملہ خواتین، زچہ اور بچے کے لئے سرکار کی طرف سے دودھ پاوڈراور تغذیہ سے بھرپور دوسری اشیاء مفت تقسیم کرنے کی اسکیم آنگن واڈی ملازمین کے توسط سے جاری ہے۔ مگر مرکزی حکومت نے اب اس نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے براہ راست مستفضین تک غذا کے پیکیٹ اور نقد رقم بذریعہ ڈاک پہنچانے کی اسکیم اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر برائے بہبودئ خواتین و اطفال، مینکا گاندھی نے گزشتہ دنوں ایک سیمینار کے دوران اس بات کا اعلان کیا اور کہا کہ اس نئے نظام کا تجربہ فی الحال 300اضلاع میں کیا جائے گا اور اس کے بعد پورے ملک میں مرحلہ وار اس کو لاگو کیا جائے گا۔

وزیر موصوف کے اس بیان کے پس منظر میں سی آئی ٹی یو کی ذیلی تنظیم کرناٹکا راجیہ آنگن واڈی نوکررا سنگھا (رجسٹرڈ ) کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت وزیراعلیٰ کرناٹکا کو میمورنڈم دیا گیا اور اسے 26لاکھ آنگن واڈی ملازمین کو بے روزگاری کی طرف ڈھکیلنے کی ایک سازش قراردیا۔ میمورنڈم میں سوال اٹھائے گئے ہیں کہ تغذیہ سے بھرپور اشیاء دینے کے بجائے معمولی سی نقد رقم دینے سے کیسے مقوی غذا حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ غذاکے پیکیٹس بناکر ڈاک کے ذریعے مستفضین کو ان کے گھر پر پہنچانے کے لئے سرکار کی طرف سے مہاراشٹرا کی کمپنی کو جو 575کروڑ روپے کا ٹینڈر دیا گیا ہے ، آنگن واڈی ورکرز کی یونین نے اس کی بھی مذمت کی ہے۔اور مطالبہ کیا ہے کہ خواتین اوربچوں کے مفاد کے علاہ لاکھوں آنگن واڈی ملازمین کے روزگار کو سامنے رکھتے ہوئے مرکزی حکومت اس نئی اسکیم پر عمل درآمد کا اراداہ ترک کردے اور حسب سابق آنگن واڈی ملازمین کے توسط سے خواتین اور بچوں کے لئے ضروری غذائیں تقسیم کروانے کا سلسلہ جاری رکھے۔

اس موقع پرانگن واڑی  نوکر سنگھا کی صدر پشپائوتی نائک سمیت دیگر ذمہ داران  شانتی موگیر،   جئے لکشمی نائک، سدھا بھٹ و غیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔