میڈرڈ اوپن سے باہر ہوئے اینڈی مرے
میڈرڈ،13؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عالمی نمبر ایک کھلاڑی برطانیہ کے اینڈی مرے میڈرڈ اوپن سے باہر ہو گئے ہیں۔ مرے کو حتمی 16 میں کروشیا کے بورنا کورچ نے مسلسل سیٹ میں 6۔3 6۔3 سے ہرا دیا۔ مرے کی اس سے پہلے بارسلونا اوپن اور مونٹی کارلو ماسٹرز میں بھی مایوس کن کارکردگی رہی تھی۔ مرے کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی اور انہوں نے دوسرا راؤنڈ جیتا تھا۔وہیں دوسرے نمبر کے سربیا نوواک جوکووچ نے سیمی فائنل میں اور چار بار چمپئن رہ چکے سپین کے رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔مرے کو باہر کرنے والے کورچ کا کوارٹر فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے بلغاریہ کے گرگور دمتروو کو 4۔6 6۔4 7۔6 سے شکست دی۔