سرکارآندھراپردیش کے ساتھ ناانصافی بندکرے :تیلگویشم پارٹی
نئی دہلی،3 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اے پی کوخصوصی ریاست کادرجہ دینے کے مطالبہ پر ریاست کی حکمران جماعت تیلگودیشم ارکان پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیا۔ا ن ارکان پارلیمنٹ نے واضح کیا کہ ریاست سے مرکزی حکومت کے انصاف تک یہ احتجاج جاری رہے گااور مرکزکی ریاست سے شدید ناانصافیوں کواجاگر کیا جائے گا۔