آندھرا کوخصوصی ریاست کا درجہ دلانے کے لیے چندر بابو نائیڈوبھوک ہڑتال پر بیٹھے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 11:57 AM | ملکی خبریں |

وجے واڑہ ،20؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاست کو خاص درجہ (ایس سی ایس ) نہیں دئے جانے کے خلاف آج یہاں آئی جی ایم اسٹیڈیم میں دھرم پورتا گیلری میں ایک روز ہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ۔ بابو نائیڈونے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے سے قبل مہاتما گاندھی ، تیلگو دیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راؤ ، ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر اور مجاہد آزادی پوٹی شری رامولو کی تصاویر پر پھولوں کے ہار چڑھائے ۔کنک درگا مندر کے پجاری اور مذہبی پیشوا نے بھوک ہڑتال شروع کرنے سے پہلے انھیں دعائیں دیں ۔ ان کا آج یوم پیدائش بھی ہے ۔ وزیر اعلی نے کالا بلا لگا کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔ مسٹر نائیڈو کے علاوہ ان کے لڑکے نارا لوکیش ، وزیر نینی دیوی ، اما مہیشور راؤ، کولورویندر ، این آنند بابو سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ اور ممبر اسمبلی بھی بھوک ہڑ تال پربیٹھے۔دھرم پورتا گیلری سبھی پارٹی کارکنان ، طلبہ اور خواتین سے بھراہوا تھا۔ریاست کے سبھی 175اسمبلی حلقوں میں وزرا اور کارکنان بھی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...