آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ کانگریس کے منشورمیں شامل ہوگا: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th September 2018, 8:31 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد 17ستمبر(ایس او نیوز ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے واضح کیا کہ مرکز میں کانگریس کے برسراقتدار آنے پرآندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دیا جائے گا اورریاست کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے مرکز سے تعاون کیاجائے گا۔

انہوں نے اے پی کے کرنول ضلع کے بائی ریڈی فنکشن ہال میں طلبہ سے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ ان کی پارٹی کے برسراقتدار آنے پرڈیزل اورپٹرول کو جی ایس ٹی کے تحت لایاجائے گا اور جی ایس ٹی کے ڈھانچہ میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔

موجودہ طورپرعوام جی ایس ٹی میں 15اقسام کے ٹیکس اداکر رہے ہیں۔ تاہم کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد حقیقی جی ایس ٹی نافذ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد ملک میں لڑکیوں اور خواتین کی سلامتی پرتوجہ دی جائے گی اوران کے لئےعلیحدہ خواتین پولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے، جہاں پر خاتون پولیس افسرہوں گی۔ اس پولیس اسٹیشن میں جاکر بغیرکسی مشکل کے متاثرہ خواتین اپنی شکایات خاتون افسروں سے کر سکیں گی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے مردوں کے رویہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کے مساوی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے مخصوص پولیس اسٹیشن کا وعدہ کانگریس کے منشور میں شامل ہوگا۔خواتین کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاست میں آتے ہوئے سیاست کی نوعیت کو بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کا پارلیمنٹ میں وزیراعظم سے کانگریس نے وعدہ کیا۔ تاہم وزیراعظم نے خواتین ریزرویشن بل کو پس پشت ڈال دیا۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ یوپی میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے خاتون کی عصمت دری کے واقعہ پروزیراعظم نریندرمودی نے خاموشی اختیار کی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...