گائے کا گوشت مسلمانوں کی غذا نہیں ہے: اننت کمار ہیگڈے
کاروار 27؍ مئی ( ایس او نیوز )گائے کا گوشت مسلمانوں کی غذا نہیں ہے، مسلمان کبھی گائے کے ذبح کو تسلیم نہیں کرینگے اور جو اس کی مخالفت کررہے ہیں وہ صرف سر پھرے لوگ ہیں، اس بات کا اظہار کاروار کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے محض گاؤکشی پر پابندی نہیں لگائی ہے بلکہ جانوروں کے ذبحہ کا قانون لاگو کرنے جارہی ہے ۔ ملک بھر میں جانوروں پر ہورہے ظلم کو روکنے کیلئے یہ قانون معنی خیز ہے، اس سلسلے میں حمایت و مخالفت میں چرچہ کرنا غیر ضروری بات ہے۔ مسلمان ہندوؤں کے عقیدے کا احترام کریں ، اس زمین پر رہنے والے مسلمانوں کو اس ملک کے ہندوؤں کی تعظیم کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مسلمان گاؤکشی کی مخالفت کی حمایت کررہے ہیں اور وہ خود بھی گائے کو وہ ماں مان رہے ہیں، جو لوگ گاؤکشی کی مخالفت کررہے ہیں وہ سر پھرے لوگ ہیں۔