ٹیلی ویژن اور اخبارات دیکھنے والوں کا دماغ صحیح نہیں ہوتا۔ متنازع بیانات دینے والے اننت کمار ہیگڈے نے اب میڈیا والوں کو لیا آڑے ہاتھ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th February 2019, 11:55 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

انکولہ 20؍فروری (ایس او نیوز) مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے ایک بار پھر اپنی زبان درازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا پر نشانہ سادھا اور کہا کہ میڈیا والے جو بھی من چاہے وہ لکھ دیتے ہیں۔جو لوگ ٹی وی دیکھتے اور اخبارات پڑھتے ہیں، ان کا دماغ صحیح نہیں ہوتا۔

مرکزی وزیر اننت کمار نے انکولہ کے الگیری میں ایک مندر کے احاطے میں پارٹی کارکنان کے لئے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔اور کہا کہ میڈیا والے ہماری حمایت میں نہیں لکھتے ، بلکہ جو ان کا من چاہتا ہے وہ لکھ دیتے ہیں۔آپ لوگ اس پر توجہ نہ دیں۔ میں نے گزشتہ دس برسوں سے ٹی وی دیکھنا اور اخبار پڑھنا چھوڑ دیا ہے، اسی لئے میرا دماغ درست ہے۔اگر آپ لوگوں کا بلڈ پریشر اور شوگر ٹھیک رہنا ہے تو ٹی وی مت دیکھنا اور اخبار مت پڑھنا۔

میڈیا کے ساتھ ہیگڈے کی ناراضی کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ جنوری میں روزگار میلہ کے دوران کاروار میں اخباری نمائندوں نے دوسری پارٹی کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کے لئے بی جے پی کی طرف سے کیے جارہے ’آپریشن کنول‘ پر سوال پوچھا تھا۔ اس وقت مرکزی وزیر کے باڈی گارڈ ز نے اخباری نمائندوں کے ساتھ دست درازی کی۔کاروار کے رکن اسمبلی اور بی جے پی لیڈروں نے اخباری نمائندوں کا مذاق اڑایا۔جس سے ناراض ہوکر میڈیا والوں نے اننت کمار ہیگڈے کے پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔اسی کے تحت چند دن پہلے جب انکولہ میں اننت کمارہیگڈے نے پاسپورٹ سینٹر کاافتتاح کیا تھا تو کسی بھی میڈیا والے نے ان سے کوئی سوال وجواب نہیں کیا اور کوئی ردعمل یا تاثر نہیں پوچھا۔اس سے بوکھلائے ہوئے اننت کمار ہیگڈے نے اب میڈیا کے خلاف اپنی بھڑاس نکالنا شروع کیا ہے۔

اننت کمار ہیگڈے نے مزید کہا کہ دیش کے کونے کونے میں سیاسی منظر نامہ بدل رہا ہے۔بی جے پی جیت درج کرکے حکومت بنانے والی ہے۔ کانگریس پارٹی نے تو صرف جھوٹ کا انبار لگانے کو ہی اپنا مقصد بنالیا ہے۔ان کا تعمیر کیا ہوا جھوٹ کا تاج محل زیادہ دن ٹھہرنے والا نہیں ہے۔اننت کمار نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں بی جے پی 300سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی ہے اور نریندرا مودی دوبارہ وزیر اعظم بننے والے ہیں۔

الگیری میں مجوزہ ہوائی اڈے کی تعمیر کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے اننت کمار نے کہا کہ عوامی املاک کو نقصان پہنچائے بغیر تعمیری کام انجام دینے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔یہاں سے عوام کوزمینیں خالی کرکے کسی او ر مقام پر چلے جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ اس لئے عوام خوفزدہ نہ ہوں۔اس موقع پرالگیری گرام پنچایت کے صدر منجو ناتھ نائک کے علاوہ سریش نائیک الگیری، ایڈوکیٹ ناگراج نائیک، بی جے پی منڈل صدر نتیا نند نائیک، شیش گیری نائک، رائیپا نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔