من چاہے جس کو ووٹ دو، مگر انتخاب کا بائیکاٹ نہ کرو۔ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے کی نصیحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th March 2019, 9:22 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ26؍مارچ ( ایس او نیوز) جب زبان کھلے تو ہمیشہ متنازع باتیں کرنے والے اننت کمار ہیگڈے نے پتہ نہیں کیسے منڈگوڈ میں انتخابات سے متعلق عوام کو بڑے ہی شریفانہ انداز میں نصیحت کی ہے۔ 

بتایاجاتا ہے کہ منڈگوڈ کے توگرلّی گرام میں بی جے پی کارکنان کے ساتھ مرکزی وزیر اننت کمار کا ایک اجلاس منعقد تھا۔ اس وقت بیکّوڈ گرام کے بہت سارے جنگل واسی اور اتی کرمن کسان وہاں موجود تھے۔ ان کسانوں نے اپنی شکایت سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ دس دہائیوں سے ہم لوگ جنگلاتی زمین پر قبضہ کرکے زندگی بسر کررہے ہیں، مگر آج تک اس زمین پر ہمیں قانونی حقوق نہیں دئے گئے ہیں۔کئی بارزمین کے مالکانہ حقوق کے لئے ہم نے درخواستیں دی ہیں، مگر ہر بار اسے مسترد کیا جاتا ہے۔اس لئے جب تک ہمارے لئے زمین کے مالکانہ حقوق نہیں دئے جاتے تب تک ہم نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اورمیمورنڈم کے ذریعے ہمارے اس فیصلے سے ہم نے تحصیلدار کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

اس بات پر مشتعل ہونے کے بجائے مرکزی وزیر اننت کمار نے بڑے تحمل سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ ہمارے اپنے ہو اس لئے میں یہ مشورہ دے رہا ہوں کہ جمہوریت میں ووٹ دینا چاہیے۔ آپ جس پارٹی کو من چاہے اس پارٹی کو ووٹ دو ، لیکن کسی بھی صورت میں انتخاب کا بائیکاٹ نہ کرو۔ جنگلاتی زمین کے حقوق کے لئے جو عرضیاں دی گئی تھیں وہ سال 2006کے قانون کے مطابق تھیں۔ اب مرکزی حکومت اس سلسلے میں نیا قانون بنانے جارہی ہے۔اس لئے آپ لوگ انتخابات کا بائیکاٹ نہ کریں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔