اننت کمار ہیگڈے نے کہا، بی جےپی اب سب کی مجبوری ہے : مخالف پارٹی امیدوار پر لگایا پارٹی فنڈ کے لئے الیکشن لڑنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2019, 6:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منڈگوڈ:25؍مارچ (ایس او نیوز) جےڈی ایس نے دیش پانڈے کو کنارے لگاکر اُترکنڑا لوک سبھا کا ٹکٹ حاصل کیا ہے، جس کے بعد دیش پانڈے کی حالت نازک ہوگئی ہے ضلع میں چونکہ سیاست کی تصویر بدل رہی ہے، اس لئے بی جے پی کو ووٹ دینا  اب مجبوری بن گئی ہے۔ کانگریس والوں کی زبان پر بھی اب مودی کا نام ہے، ان باتوں کا اظہار اترکنڑا بی جے پی امیدوار  اننت کمار ہیگڈے نے  کیا۔

باتوں سے عوام کو اپنی طرف راغب کرنے میں ماہر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے تعلقہ کے ملگی دیہات میں کارکنان کی میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ مقامی الیکشن نہیں ہے بلکہ ملک کی عزت و وقار کا الیکشن ہے، اس مرتبہ عوام اگر  ووٹ دیں گے تو وہ ایک تاریخی ووٹ ہوگا یہ سوچ کر عوام کو  رائے دہی کرنی چاہئے۔ ہیگڈے نے کہا کہ اترکنڑا ضلع میں بی جے پی کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے کے لئے سبھی مخالف پارٹیاں سوچ میں پڑ گئی ہیں، ہیگڈے نے اپنے کارکنان پر زور دیا کہ وہ  اس بار  ریکارڈ ووٹنگ کرائیں۔

ہیگڈے نے کہا کہ اترکنڑا ضلع میں مخالف پارٹیوں کے امیدوار لوک سبھا انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ پارٹی فنڈ لے کر گھر جانے کے لئے الیکشن لڑرہے ہیں۔ مزید کہا کہ نریندر مودی کی طرف سے کئے گئے کاموں کو عوام تک پہنچانے کا کام ہمیں کرنا ہے، لوک سبھا انتخابات کے بعد کرناٹکا کی مخلوط حکومت کے گرنے میں کوئی شک نہیں ہے، اس سے قبل مخالف پارٹیاں غریبی ہٹاؤ،ترقی جات کاموں کے متعلق بات کرتے تھے اب وہ سب بھول گئے ہیں۔

ہیگڈے کے مطابق جمہوریت کے استحکام کے لئے حزب مخالف ہونا چاہئے ، لیکن اترکنڑا ضلع میں جے ڈی ایس پارٹی نےبہت ہی منصوبہ بند طریقے سے کانگریس کو ختم کردیاہے۔ دیش پانڈے کی بڑی بے عزتی کی گئی ہے، اس انتخابات میں جے ڈی ایس نے دیش پانڈے کو کنارے لگا کر ٹکٹ حاصل کیا ہے۔ دیش پانڈے کی حالت تھوڑی نازک ہے، ضلع میں سیاست کی تصویر بدل رہی ہے، ہر ایک کے لئے اب بی جے پی مجبوری ہے، کانگریس والوں کی زبان پر بھی مودی کانام ہے، مستقبل میں یلاپور حلقہ سے بھی بی جے پی جیت حاصل کرنے کی بات کہی۔ سابق رکن اسمبلی وی ایس پاٹل نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت ممبر ایل ٹی پاٹل، بی جے پی لیڈران سی پی پاٹل، اشوک چلوادی، کرشنا ایسلے، امیش بیجاپور، ناگ بھوشن، ہنومنتپا، مہیش وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...