آنند شرما ایک بار ناگپور ہوکر آئیں، ان کا بھی قد بلند ہو جائے گا:شاہنواز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th June 2018, 11:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،8؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی کے سینئر لیڈر سید شاہنواز حسین نے کہا کہ آر ایس ایس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور وہ ذات، مذہب اور پارٹی نہیں پوچھتا۔کانگریس لیڈر آنند شرما پر چٹکی لیتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ آنند شرما ایکبار ناگپور ہوکر آئیں، تو ان کا بھی قد بلند ہو جائے گا۔بی جے پی کے سینئر ترجمان نے کہا کہ کانگریس نے اب تک آر ایس ایس کے بارے میں پروپیگنڈہ کرنے کا کام کیا ہے۔کانگریس کے لیڈروں کو ناگپور جاکر آر ایس ایس کو سمجھنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کے دروازے کسی کیلئے بند نہیں ہیں۔ آر ایس ایس سب کے لئے ہے۔ آر ایس ایس ذات، مذہب اور پارٹی نہیں پوچھتا ہے۔ آر ایس ایس راشٹربھکتو کی تنظیم ہے جو بھی قوم سے محبت کرے گا، وہ آر ایس ایس سے نفرت نہیں کر سکتا۔کانگریس لیڈر آنند شرما کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ ایک بار وہ ناگپور ہو کر آئیں گے، تو ان کابھی قد بلند ہو جائے گا۔ غور طلب ہے کہ کانگریس لیڈرآنند شرما نے سابق صدر پرنب مکھرجی کے آر ایس ایس کے پروگرام میں جانے کو لے کر کل سوال کھڑا کیا تھا۔آنند شرما نے آج کہا کہ مکھرجی کے اخلاقی قوت، صوابدید اور سیکولر آئینی جمہوریت کو بلند رکھنے کے تئیں ان کے عزم پر کبھی شک نہیں رہا اور ناگپور میں خطاب کے بعد ان کا قد پہلے سے اور بلندہو گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔