باندی پورا- کپواڑہ علاقہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ، ایک جوان شہید
ہندباڑا ،17؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر کے کپوآڑہ کے ہندباڑا میں ہندوستانی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک جوان شہید ہو گیا۔ تاہم باندی پورا کے حاجن علاقہ میں فوج اور دہشت گردوں کے بیچ ہوئی جھڑپ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ خبر کے مطابق باندی پورا میں ابھی بھی جھڑپ جاری ہے۔
ہندوستانی فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ کپوآڑہ میں گھیرا بندی اور سرچ آپریشن چلایا تھا۔ گھیرا بندی کے درمیان دہشت گردوں نے گولی باری شروع کر دی۔ جس میں ہندوستانی فوج کے رائفل مین رام بابو ساہی کوکئی گولیاں لگی۔ جوان کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ، جن کی بعد میں موت ہوگئی۔