اموٹانے وائس چانسلرپروفیسرطارق منصورسے ملاقات کی

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2017, 10:24 PM | ملکی خبریں |

علی گڑھ19مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اے ایم یو ٹیچرس ایسو سی ایشن (اموٹا) کے عہدے داران نے حال ہی میں وائس چانسلر پروفیسرطارق منصور سے ملاقات کی اور اس تاریخی ادارے کی ذمہ داری سنبھالنے پر ان کو مبارک باد پیش کی اور سر سید احمد خاں کے مقاصدکو آگے بڑھانے کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ اموٹا کے سکریٹری مسٹر ایس مصطفی زیدی نے پروفیسر طارق منصور کو خصوصی طور پر اموٹا کی ممبرشپ فیس دوبارہ سے اے ایم یو سے وضع کرانے اور خود ان کی معطلی کو واپس لینے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر منصور کے اس فیصلے سے اموٹا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان اچھے رشتے قائم ہوں گے اور یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کا راستہ مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس قدم سے یونیورسٹی میں جمہوری عمل کو فروغ حاصل ہوگا۔مسٹر زیدی نے پروفیسر عبد السلام اور پروفیسر اصفر علی خاں کے او ایس ڈی کی حیثیت سے منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی اور اموٹا کے صدر پروفیسر مجاہد بیگ کے مسلسل تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

ترال میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں سبزار احمد بھٹ کے مارے جانے کے پیش نظر احتیاطی طور پر آج وادی کشمیرمیں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔

یوگی حکومت لاء اینڈرآرڈرلاگو کرنے میں بری طرح ناکام،ہرطرف خوف کا ماحول، دلتوں کودبایا جارہا ہے؛ کانگریس نائب صدر کا الزام

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی ہفتہ کو نسلی تشدد سے متاثر سہارنپور کے متاثر خاندانوں سے ملنے پہنچے۔یہاں انہوں نے کچھ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔

پانڈیچری کے وزیراعلیٰ کا مویشیوں کی فروخت پرپابندی سے متعلق نوٹیفیکشن واپس لینے کامطالبہ؛ حکومت کوکھانے پینے کی پسندپربندشیں مسلط کرنے کاکوئی حق نہیں

پانڈیچیری کے وزیراعلیٰ وی نارائن سامی نے ذبح کے لئے مویشیوں کی فروخت پرپابندی لگانے کے نوٹیفکیشن جاری کرنے پرمرکزی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو لوگوں کے کھانے پینے کی پسندپربندشیں مسلط کرنے کاکوئی حق نہیں ہے۔