اے ایم یومیں پچاس فیصد مسلم اور پچاس فیصد ایس سی، ایس ٹی کوریزرویشن دیا جائے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 11:48 PM | ملکی خبریں |

مولانامحمدولی رحمانی نے ریزرویشن کے شوشے کومسلم ،دلت اتحادکوتوڑنے کی سازش قراردیا
نئی دہلی،19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستان میں ایک اہم عصری تعلیمی ادارہ کے طور پر متعارف ہے اور اس کے بانی جناب سرسید احمد خان صاحب نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو سامنے رکھتے ہوئے قائم کیا تھا جو آگے چل کر یونیورسٹی کی شکل اختیار کرگیا اور حالیہ دنوں میں مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی کی نمایاں شخصیتوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایس سی/ایس ٹی ریزرویشن کی بات اٹھا ئی ہے، حکومت اور بی جے پی کے ذمہ دار حضرات اچھی طرح جانتے ہیں کہ بھارت کے آئین کی دفعہ ۱۵/۵ کے تحت اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کوئی ریزرویشن نہیں ہوسکتا، یہ صرف مسلمانوں کو دلتوں سے ٹکرانے کی گہری سازش ہے، جبکہ حکومت کو معیاری تعلیم عام کرنے کی فکر کرنی چاہئے، ان خیالات کا اظہار خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں و بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ کے امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔حضرت مولانا رحمانی نے مزید فرمایا کہ اگر مرکزی حکومت اے ایم یو (A.M.U)میں ریزرویشن نافذ کرنا چاہتی ہے تو میری رائے یہ ہے کہ وہ پچاس فیصد ریزرویشن مسلمانوں کیلئے اور پچاس فیصد میں ایس سی، ایس ٹی کیلئے ریزرویشن کردے اور حالیہ پارلیمانی اجلاس میں ایسا قانون بنادے تاکہ سرسید نے جس مقصد کیلئے تعلیم گاہ قائم کیا تھا اسکی بھی لاج رہے، اور ایس سی، ایس ٹی کی تعلیمی حالت بھی درست ہو ،حکومت کو ملک کے تمام نونہالوں کی معیاری تعلیم کا پختہ انتظام کرنا چاہئے اور آئین کی واضح دفعات کے خلاف سیاسی بازی گری نہیں کرنی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...