امرتسرٹرین حادثہ: وزیرریل نے ختم کیا امریکہ دورہ، وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نہیں جائیں گے اسرائیل

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th October 2018, 12:06 PM | ملکی خبریں |

امرتسر،20؍اکتوبر (ایس اونیوز؍ایجنسی) پنجاب کے وزیراعلیٰ  کیپٹن امریندر سنگھ نے دشہرہ کے دوران راون دہن کے پروگرام کے وقت ہوئے حادثے کی جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ اس حادثے کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا اسرائیل دورہ منسوخ کردیا ہے۔ وہیں وزیرریلوے پیوش گوئل نے بھی اپنے امریکہ دورے کومنسوخ کردیا ہے۔ وزیرریل امریکہ سے فوراً ملک لوٹ رہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے امرتسرمیں ہوئے حادثے پرریاست میں ہفتہ کو ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران سبھی دفتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے جمعہ کو امرتسرٹرین حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے لئے پانچ لاکھ روپئے معاوضے کا اعلان کیا اورکہا کہ وہ راحت اوربچاو مہم کے ذاتی جائزہ کے لئے موقع پر جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے حادثہ میں زخمی ہوئے سبھی لوگوں کے لئے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا "امرتسرمیں دشہرے پرہوئے مایوس کن ریل حادثے میں راحت اوربچاو کام کے ذاتی جائزہ کے لئے امرتسرجارہا ہوں۔ میری حکومت ہلاک ہونے والے ہرشخص کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپئے اورزخمیوں کو سرکاری اورپرائیویٹ اسپتالوں میں مفت علاج مہیاکرائے گی۔ ضلع انتظامیہ جنگی پیمانے پرلگا دیئے گئے ہیں۔

افسران نے کہا کہ یہاں اس وقت کم ازکم 50 لوگوں کی موت ہوگئی جب دشہرے کے موقع پرراون جلانے آئے لوگوں کی بھیڑ پٹریوں پرکھڑی ہوگئی۔ اسی دوران یہ لوگ گزررہی ایک ٹرین کی چپیٹ میں آگئے۔

جوڑا پھاٹک پرشام کو یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ٹرین جالندھرسے امرتسر آرہی تھی۔ کم ازکم 300 لوگ ریل پٹری کے پاس واقع میدان میں راون دہن دیکھ رہے تھے۔ ایس ڈی ایم امرتسر ایک، راجیش شرما نے کہا کہ کم از کم 50 لاش ملے ہیں اورکم از کم 50 زخمیوں کو ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ افسران نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...