امرتسر: راون کو جلاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر 60 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2018, 11:41 AM | ملکی خبریں |

امرتسر،20؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب کے شہر امرتسر کے پولیس کمشنر سُدھانشو شیکھر نے ذرائع بتایا ہے کہ دسہرے کے تہوار کے موقعے پر راون کو جلاتے ہوئے ایک ٹرین حادثے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی صحافی روندر سنگھ روبن نے ذرائع کو بتایا کہ امرتسر کے جوڑا پھاٹک پر ایک ریلوے ٹریک کے پاس راون کو جلایا جا رہا تھا۔ اس دوران بہت سے لوگ ریل کی پٹری پر بھی بیٹھے ہوئے تھے۔

شام ساڑھے چھ بجے کے قریب جب راون کے پتلے کو آگ لگائی گئی تو سٹیج سے لوگوں کے پیچھے ہٹنے کی اپیل کی گئی۔ اسی دوران لوگ پیچھے ہٹے اور پٹری پر ٹرین آگئی۔ اس سے وہاں موجود بھیڑ کا ایک بڑا حصہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بہت سے افراد موبائل فونز پر تہوار کی ویڈیو بنا رہے تھے اور انھوں نے تیزی سے آتی ہوئی ٹرین کو نہیں دیکھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پٹاخوں کے شور کی وجہ سے لوگ شاید ٹرین کی آواز نہیں سن سکے۔

ہجوم سے ٹکرانے والی ٹرین جالندھر سے امرتسر جا رہی تھی۔

دوسہرا کے اس پروگرام میں اسٹیج پر پنجاب کے نائب وزیر اعلی نوجوت سدھو کی بیوی نوجوت کور سدھو بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی پولیس کمشنر نے بتایا کہ ہسپتالوں اور ایمبیولنسس کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

اس واقعے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یک عینی شاہد امر ناتھ نے ذرائع کو بتایا کہ ٹرین کی ٹکر سے لوگ ’کچلے‘ گئے۔

انھوں نے کہا کہ ’میں نے پٹری سے لاشیں ہٹائیں۔۔۔ میرے ہاتھ خون سے بھرے ہوئے تھے۔‘

ایک اور مقامی رہائشی امت کمار نے   بتایا کہ دسہرا کے دوران ’ہر سال جب یہاں تہوار منایا جاتا ہے لوگ پٹریوں پر بیٹھتے ہیں۔‘

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس حادثے کے بعد ریاست پنجاب میں سنیچر کو سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

حادثے پر سیاسی حلقوں کی طرف سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ پنجاب میں حزب اختلاف کی جماعت شرومنی اکالی دل کے سربراہ سُکھبیر سنگھ بادل نے ٹویٹ کے ذریعے شدید افسوس کا اظہار کیا اور حکام سے سوال پوچھا ہے۔

انھوں نے لکھا، ’امرتسر کے جوڑا گیٹ پر دسہرہ دیکھنے آئے بےگناہ افراد کو تیز رفتار ٹرین نے کچل دیا، اس حادثے کے بارے میں سن کر مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے۔ مقامی حکام اور پولیس کو جواب دینا چاہیے کہ ریلوے ٹریک کے پاس راون کو جلانے کی اجازت کیسے دی گئی؟‘

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے اس بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس واقعے کو ’دل خراش‘ قرار دیا۔

دلی سے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے لکھا، ’امرتسر سے ایک بڑے ٹرین حادثے کی خبر آ رہی ہے۔ میں علاقے کے اپنے کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ امدادی کارروائی میں مدد کریں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کریں۔‘

 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔