امرتسربم دھماکہ: وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی ایمرجنسی میٹنگ، عوام سے امن کی اپیل، مہلوکین کو5-5 لا کھ معاوضہ کا اعلان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th November 2018, 7:06 PM | ملکی خبریں |

امرتسر،18؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب کے امرتسرمیں نرنکاری سگاگم میں ہوئے گرینیڈ حملے کے بعد وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے چنڈی گڑھ  میں ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ کیپٹن امریندرسنگھ اعلیٰ سطح کے سیکورٹی افسران کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے حادثہ کے مہلوکین کے لئے 5-5 لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کردیا ہے جبکہ زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔ امرتسردھماکہ کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے لوگوں سے امن وامان برقراررکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے خوفزدہ نہیں ہونے کےلئے بھی کہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ٹوئٹ کرکے اس حادثے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے تمام ضروری امداد فراہم کرانے کے لئے بھی کہا ہے۔ سیکورٹی افسروزیراعلیٰ کوحادثہ کے متعلق اطلاعات دے رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ وزیراعلیٰ جائے حادثہ کا معائنہ کرنے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امرتسر واقع نرنکاری بھون میں دو لوگوں نے بم پھینکا ہے۔ اس حادثہ میں تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 10 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کی ٹیم موقع پرموجود ہے۔ فی الحال حادثے کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بائیک سواردولڑکوں کو سگاگم میں بم پھینک کربھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ فی الحال پنجاب پولیس موقع پرپہنچ گئی ہے۔  

 پولیس اس حادثہ کو دہشت گردانہ واقعہ مان کرچل رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پنجاب میں مشکوک افراد کی موجودگی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ وہیں پولیس نے بھی ریاست میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا تھا۔ امرتسرکے نرنکاری سگاگم میں دھماکے کے بعد دہلی کے براڑی سنت نرنکاری آشرم کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...