ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جلسہ میں مخالف ہند نعرے بازی اور یڈ یورپا کی راج ناتھ سنگھ سے شکایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th August 2016, 9:47 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو24 اگست(ایس او نیوز) ریاستی بی جے پی کے صدر بی ایس یڈ یورپا نے یہاں حال ہی میں منعقدہ جلسہ میں مخالف ہند نعرے بازی کرنے والے افراد کی پشت پناہی کے لیے سدارامیا حکومت کو مورد الزام ٹہرایا اور کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے علم میں یہ بات لائی ہے۔شہر کے ٹاؤن ہال میں احتجاجی جلسہ میں بی جے پی اور اے بی وی پی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یڈ یورپا نے کہا کہ انہوں نے نئی دہلی میں ریاستی بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد مسٹر سنگھ سے بات کی ہے۔ انہوں نے مسٹر سنگھ پرزور دیا کہ وہ اس حرکت پر ریاستی حکومت کو انتباہ دیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی جانب سے منعقدہ جلسہ میں تین افراد کی جانب سے مخالف ہند و مخالف فوج نعرے بازی کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے یڈ یورپا نے کہا ''یہ ناقابل معافی گناہ ان تینوں نے کیا ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر ان کو گرفتار کرے۔اگرچہ کہ ان تمام کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، لیکن تاحال کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی ہے ''۔ ایمسنٹی انٹرنیشنل انڈیا کے دفتر پر حال ہی میں احتجاج کرنے والے اے بی وی پی کے کارکنوں اور طلبہ پر لاٹھی چارج کے احکام دینے والے پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے یڈیورپا نے کہا کہ ان کے مطالبہ کی تکمیل تک احتجاج جاری رہے گا اور ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ مناسب اقدامات کرے، تاکہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے۔بی جے پی جو اس مسئلہ پر اے بی وی پی کی حمایت کر رہی ہے، نے اس سلسلہ میں ریاست گیر احتجاج کی شروعات کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...