امیت شاہ کے دورۂ کرناٹک سے کانگریس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، پرمیشور وزیراعلیٰ کی70ویں سالگرہ کے موقع پر کے پی سی سی صدر کا خطاب
بنگلورو:13/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کرناٹک ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے آج کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے دورہ کرناٹک سے کانگریس کے طرفداروں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ دورہ کرناٹک ان کا اور ان کی پارٹی کا معاملہ ہے۔ ریاست کو ان کے دورہ ؤسے ہماری پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ شہر کے کمار کروپا گیسٹ ہاؤز میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکز میں یو پی اے حکومت نے جو کارکردگی انجام دی ہے اس کو عام کرنے اور یہ پیغام عوام تک پہنچانے کیلئے رائچور میں کانفرنس منعقد ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کرناٹک کی ترقی کے لئے کانگریس حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں۔ اس کو کانفرنس کے ذریعہ عوام کو آگاہ کیاجائے گا۔ پرمیشورنے بتایا کہ اس ملک کو آزاد ہوئے70ویں سال میں قدم رکھے ہیں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے70سال ہوئے ہیں۔،ہمارے وزیراعلیٰ بھی70ویں سال میں قدم رکھے ہیں، اس مبارک موقع پر ہم نے بی جے پی کے خلاف مہم شروع کررہے ہیں۔