ہوناور میں پریش میستا کے گھر پہنچے امیت شاہ نے دیا سی بی آئی سے تحقیقات کروانے کا بھروسہ؛ عوامی پروگرام میں شرکت کے بغیر ہی واپسی پر ضلع کے عوام کو ہوئی مایوسی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd February 2018, 10:00 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ہوناور22؍فروری (ایس او نیوز) یہاں دسمبر کے مہینے میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد کے پس منظر میں پریش میستا نامی نوجوان کی لاش مشکوک حالت میں تالاب سے برآمد ہوئی تھی۔ بی جے پی اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی مسلسل کوشش کررہی ہے اس لیے پارٹی کے چھوٹے بڑے لیڈر وں کا وقفے وقفے سے پریش  میستا کے گھر جانا ایک معمول بن گیا ہے۔  اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ساحلی علاقے کے دورے پر آئے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے بھی میستا کے گھر جاکر اس کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ پریش کی مشکوک حالت میں ہونے والی موت کی تحقیقات این اے آئی کے بجائے سی بی آئی کے ذریعے ہی کروانے کے لئے مرکزی حکومت  ضروری اقدام کرے گی۔ امیت شاہ نے پریش میستا کے والدین کے ساتھ تقریباً نصف گھنٹے تک بات چیت کی۔اس موقع پر پریش کے اہل خانہ نے امیت شاہ کو بتایا کہ پریش کی موت فطری نہیں ہے بلکہ اسے منصوبہ بند طریقے سے ہلاک کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیر طبقے کو ہی نشانہ بناکر یہ کارروائی انجام دی گئی ہے اس لئے پوری تحقیقات کرواتے ہوئے انہیں انصاف دلایا جائے۔اس پر امیت شاہ نے اپنے ساتھ موجود مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے سے مزید تفصیلات حاصل  کیں ۔ لاش کے فوٹو گرافس وغیرہ دیکھے۔اور کہا کہ سی بی آئی کے خصوصی افسران پر مشتمل ایک مخصوص ٹیم کواس معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی جائے گی، اس طرح پریش کے گھر والوں کو انصاف دینے کے لئے مرکزی حکومت مناسب اقدام کرے گی۔

پریش کے والد کملاکرنے اپنے ایک بیٹے یا بیٹی کو نوکری دلانے کا بھی مطالبہ امیت شاہ سے کیا تھا، مگر کملاکر نے بتایا کہ اس ضمن میں بی جے پی صدر نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔اس موقع پرامیت شاہ کے ساتھ ریاستی صدر ایڈی یورپا،وزیر اننت کمار ہیگڈے، ایم ایل اے وشویشور ہیگڈے کاگیری، سابق ایم ایل اے شیوا نند نائک،سنیل نائک،امیش نائک، امیش میستا، لوکیش میستا،امیش سارنگ وغیرہ موجود تھے۔پولیس نے سخت حفاظتی بندوبست کررکھا تھا۔پریش میستا کے گھر کے اطراف امیت شاہ کی جھلک دیکھنے کے لئے سینکڑوں بی جے پی کارکنان جمع تھے مگر انہیں حفاظتی اہلکار قریب جانے   نہیں دے رہے تھے۔

بی جے پی لیڈران کوا مید تھی کہ ساحلی علاقے کا دورہ کرتے ہوئے بی جے پی کو شاندار جیت دلانے کے لئے امیت شاہ تمام حلقوں میں بی جے پی کارکنان کے اندر نیا جوش بھرنے کا کام کریں گے۔ لیکن جنوبی کینرا میں اپنے تمام طے شدہ پروگراموں میں حصہ لینے کے بعد طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے ضلع  شمالی کینرا میں صرف قدم رکھتے ہوئے صرف پریش میستا کے گھر پر ہی حاضری دی اور کسی بھی دیگر پروگرام میں شرکت کے بغیر ہی واپس چلے گئے، جس  سے شمالی کینرا کے بی جے پی لیڈران میں مایوسی پائی جارہی ہے۔خاص کرکمٹہ کنونشن میں امیت شاہ کی شرکت کی امید پر ضلع شمالی کینرا کے بھٹکل، کمٹہ اور کاروار جیسے تین حلقہ ہائے اسمبلی سے سینکڑوں بی جے پی کارکنان وقت سے پہلے جلسہ گاہ پہنچ گئے تھے اور پھر گھنٹوں تک انتظار کے بعد جب انہیں پتہ چلا کہ امیت شاہ تیز بخار کی وجہ سے ہوناور سے ہی ہبلی کی طرف دہلی واپسی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں تو کارکنان اور لیڈران کو بہت زیادہ مایوس ہونا پڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔