اقلیتوں کو لبھانے کے لئے وارانسی میں مسلم اکثریتی والے علاقوں سے گزرے گا امت شاہ کا روڈ شو!

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2017, 10:22 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،24فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قومی صدر امت شاہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں وارانسی میں روڈ شو کریں گے۔اس دوران ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ اور ضلع کے اسمبلی امیدوار بھی موجود رہیں گے۔خاص بات ہے کہ یہ روڈ شو وارانسی کے مسلم اکثریتی علاقوں سے ہو کرگزرے گا۔مرکزی وزراء سے لے کر تنظیم کے سینئر عہدیدار انتخابی میلے میں ہر طبقے کو پارٹی کے حق میں کرنے میں لگے ہیں۔اسی کڑی میں آخری مرحلے کے 7اضلاع کو بھی مرکوز کیا گیا ہے۔یہاں امت شاہ کے روڈ شو کی تیاری ہے۔اس روڈ شو پیلی کوٹھی، میداگن، بینیاباغ، نئی سڑک، گودولیا، مدن پورہ اور لنکا وغیرہ علاقوں سے ہو کر گزرے گا۔یہ تمام وارانسی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں شمار ہوتے ہیں،اس کے پیچھے پارٹی کی حکمت عملی اقلیتوں کو بھی اپنے حق میں کرنے کی ہے۔پارٹی پالیسی سازوں کی خاص بات چیت میں سامنے آیا کہ وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف سب کا ساتھ سب کاوکاس کا نعرہ ہی نہیں دے رہے ہیں، بلکہ ان کی ترجیح تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی ہے۔اس لئے مسلم اکثریتی لوگوں کے درمیان سے گزرکر امت شاہ ان کے دماغ میں بھی بی جے پی کے تئیں تعلق پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)اور کانگریس مسلمانوں کو صرف اپنا ووٹ بینک مانتے آئے ہیں جبکہ بی جے پی کے تمام طبقوں کی طرح مسلمانوں کی بھی ہمدرد ہے اور ان کے تخلیق نو کے لئے بھی ہماری حکومت میں پہل کی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...