کانگریس کر رہی ہے ووٹ بینک کی سیاست، ملک مخالف لوگوں سے ملایا ہاتھ: امت شاہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 1:13 PM | ملکی خبریں |

احمدآباد / گجرات،10؍دسمبر (آئی این ایس انڈیا )گجرات انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سامنے چیلنج پیش کر رہی کانگریس کو بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے اتوار کو کئی محاذوں پر گھیرا ۔ ایک پریس کانفرنس کر کے امیت شاہ نے کانگریس پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ شاہ نے کہا کہ صرف ووٹ کے لالچ میں کانگریس ملک مخالف قوتوں سے ہاتھ ملا رہی ہے اور 2017 میں 2002 کا ذکر کرنے کے پیچھے بھی اس کا یہی مقصد بھی یہی ہے ۔ ا میت شاہ نے اتوار کو گاندھی نگر میں پریس کانفرنس کرکے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو بھی گھیرا۔ امیت شاہ نے کانگریس کو پولرائزیشن کی ماں قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے گجرات انتخابات میں ا پنی بنیاد ہی نسل پرستی کو بنایا ہے۔ کانگریس کے ہونے والے صدر (راہل گاندھی) نے مندر مندر دوڑ لگائی۔ کانگریس ہی ملک میں پولرائزیشن کی ماں رہی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ کانگریس لیڈر چرن سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کو جامع مسجد میں جانا چاہئے اور 2002 کے فسادات کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔ پورا ملک جانتا ہے اور ثابت ہو چکا ہے کہ کانگریس کے مودی پر لگائے یہ الزام جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ اور مودی گناہوں سے بالکل صاف ہیں۔ اس کے باوجود ووٹ بینک کے لئے کانگریس 2017 میں 2002 کا مسئلہ اچھال رہی ہے۔کانگریس پر ملک مخالف قوتوں کی حمایت حاصل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ پی ایف آئی سے پیسے لیتے ہوئے جگنیش میوا نی کی تصویر وائرل ہوئی۔ پی ایف آئی تنظیم ہمیشہ ملک مخالف سرگرمیوں کا حصہ ر ہی ہے ۔ راہل گاندھی ایسے شخص سے ملتے ہیں جس کے ملک مخالف قوتوں سے تعلقات ہیں اور ووٹ بینک کے لئے کانگریس ایسے لوگوں کو اپنی سیٹ بھی دینے کو تیار ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس کو جگنیش میوانی کے پی ایف آئی سے تعلقات کی اطلاع ہے ، ورنہ پارٹی انہیں ٹکٹ دے دیتی۔امیت شاہ نے بغیر کسی دلیل اور بنیاد کے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی پھر بھی ووٹ بینک کے لالچ میں باہر( پاکستان ) سے حمایت حاصل کر رہی ہے ۔ واضح ہو کہ گجرات اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہفتہ کو مکمل ہو گیا ہے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 14 دسمبر کو ہو نا باقی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...