مودی کے پاس وزیراعلیٰ کی خفیہ دستاویز،تیجسوی یادوملزم توجے شاہ بے قصورکیوں؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2017, 12:06 AM | ملکی خبریں |

نیتش کمار نے اپنی شناخت کھو چکے ہیں تابڑ توڑ تیل مالش کر وا رہے ہیں : لالو پرساد یادو
پٹنہ،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راشٹریہ جنتاڈل کے قومی صدر لالو یادو نے اعلان کیا ہے کہ وہ پٹنہ میں ایک اور ریلی کریں گے ۔ تاہم لالو پرساد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی تاریخ ابھی متعین نہیں کی جاسکتی ۔ صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے لالوپرساد نے کہا کہ نوٹ بندی سے ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے اور اسی مشکل حالت میں جی ایس ٹی کو بھی نافذ کر دیا گیا ہے ۔ لالو یادو نے اپنے قدیم لب و لہجہ میں نتیش کمار پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ نتیش اپنی سیاسی شناخت کھو چکے ہیں اور تابڑ توڑ تیل مالش کر وا رہے ہیں ۔لالو کہتے ہیں کہ بار بار کے مطالبہ کے بعد بھی پی ایم نے پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی کی حیثیت دینے کی مانگ کو مسترد کر دیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ پی ایم کے پاس کوئی ’’خفیہ دستاویز‘‘ ہے جس پر نیتش کو اب ترجیح نہیں دی جا رہی ہے ۔ رابرٹ وڈرا کے معاملے پر لالو پرساد کہتے ہیں کہ یہ جے شاہ کے قضیہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ اگرتیجسوی یادو امیت شاہ کے لفظوں کے مطابق قصور وار ہوسکتے ہیں تو جے شاہ کس طرح معصوم ہوسکتے ہیں۔ ایودھیا مسئلہ پر ڈرامہ کرنے کا بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے لالو نے کہا کہ یہ سب گجرات اور ہماچل پردیش انتخابات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے بی جے پی گنہ گاروں کی جماعت ہے جسے بھگوان رام معاف نہیں کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...