ریاست میں آر ایس ایس کارکنوں کے قتل کی شکایت پر امیت شا بی جے پی قائدین پر ہی برس پڑے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2017, 10:47 PM | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔14؍ اگست(ایس او نیوز) ریاست میں کانگریس حکومت کے دور میں 20 سے زائد آر ایس ایس کارکنوں کے قتل کی شکایت آج آر ایس ایس نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شا کو پیش کی اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے سفارش کی جائے کہ ریاستی حکومت کے خلاف کارروائی ہو۔ آج امیت شا کے دورۂ بنگلور کے آخری دن آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر کیشو کرپا میں امیت شا نے حاضری دی، اس مرحلے میں آر ایس ایس لیڈروں نے الزام لگایا کہ ریاست کی سدرامیا حکومت کے دور میں منظم طور پر آر ایس ایس کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہاہے، اب تک 20 سے زائد کارکنوں کا قتل ہوا ہے، ریاست میں نظم وضبط کا نظام ٹوٹ چکا ہے، اسی لئے آر ایس ایس کارکنوں کو عوام تک پہنچ کر کام کرنا دشوار ہوچکا ہے۔ اسی لئے مرکزی حکومت سے سفارش کی جائے کہ ریاست میں آر ایس ایس کارکنوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ آر ایس ایس کے ساتھ وشواہندو پریشد، ہندو جاگرنا ویدیکے ، بنواسی کلیانی ، سیوا بھارتی، ہندو مزدور سنگھ، اور دیگر ہندو تنظیموں کے نمائندوں نے بھی امیت شا سے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت پر مرکز کے ذریعہ لگام کسی جائے۔ اس مرحلے میں امیت شا نے ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کو اس بات کیلئے آڑے ہاتھوں لیا کہ کرناٹک میں آر ایس ایس کے اتنے کارکنوں کا قتل کردیاگیا اور بی جے پی خاموش تماشائی بنی رہی ، اس کے خلاف تحریک چلائی جانی چاہئے تھی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں ایک قانونی شعبہ بھی قائم ہے، اتنی زیادہ وارداتوں کے بعد وہ کیا کررہاتھا۔ ان وارداتوں کو روکنے عدالتوں میں مفاد عامہ عرضی دائر کیوں نہیں کی گئی۔ پارٹی کے قومی صدر ہوتے ہوئے ان باتوں پر بھی مجھے رہنمائی کرنی پڑے گی؟۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔