کنگسٹن ٹیسٹ:دوسرادن بارش کی نذر، محمدعامر کی پانچ وکٹیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 12:49 PM | اسپورٹس |

کنگسٹن، 23؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کنگسٹن میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 11.3 اوورز ہی کروائے جا سکے۔امپائرز نے فیصلہ کیا کہ تیسرے روز کا کھیل مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ جلد شروع کیا جائے گا۔سنیچر کو جب دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے تھے۔میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو محمد عامر نے پاکستان کو جلد ہی دو کامیابیاں دلوا دیں اور کرکٹ میں واپسی کے بعد اننگز میں پہلی بار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔انھوں نے پہلے بشو کو 28 کے انفرادی اسکورپرآؤٹ کیا اور بعد میں جوزف کو صفر پر بولڈ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔دوسری جانب ہولڈر نے 60 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ان کے ساتھ شینن بیٹنگ کر رہے ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کریگ بریتھویٹ اور کائرن پاول نے اننگز کا آغاز کیا۔حالیہ دورے کے دوران پاکستان میزبان ٹیم کو ون ڈے اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تو شکست دے چکاہے۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک16 ٹیسٹ سیریزمیں49 کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔دونوں ٹیمیں اب تک پانچ، پانچ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کر چکی ہیں جبکہ چھ سیریز برابر رہی ہیں۔پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف اب تک 18 ٹیسٹ میچ جیت چکاہے کہ جبکہ ویسٹ انڈیز کو 16 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ آج تک پاکستان ویسٹ انڈیزکو اس کی ہوم سیریز میں شکست نہیں دے پایا ہے۔پاکستان:مصباح الحق(کپتان)اظہرعلی، احمدشہزاد، بابراعظم،یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عباس۔ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر، دیوندرابشو، کریگ بریتھویٹ، راسٹن چیز، میگوئل کمنز، شین ڈورچ، شینن گیبریئل، شیمرون ہیٹمر، شئے ہوپ، الزاری جوذف، کائرن پاؤل،وشویل سنگھ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...