عامر خان کی اہلیہ فریال نے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 1:43 AM | اسپورٹس |

لندن،21ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے احساس ہوگیا، لڑائی میں نقصان صرف عامر اور میرا ہوا۔لڑائی بھی سوشل میڈیا پر اور اب معافی بھی سوشل میڈیا پر۔ عامر خان کی اہلیہ فریال رشتہ بچانے میدان میں آگئیں۔ سوشل میڈیا پر عامر اور ان کے والدین سے معافی مانگ لی۔پیغام میں فریال کا کہنا تھا سب کو معلوم ہے گزشتہ3ماہ ہمارے لیے بہت مشکل رہے۔ تمام معاملات سے میں اور عامر ذہنی تناؤ کا شکار رہے۔فریال کا کہنا تھا کہ عامر کے والدین میرے بڑے ہیں، وہ محبت اور عزت کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں عامر کے والدین کو کچھ ایسا کہا جو نہیں کہنا چاہیے تھے جس پر مجھے ملال ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔محمد عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔