عامر خان کا پاکستان میں باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2017, 8:33 PM | اسپورٹس |

لندن،5ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عامر خان نے کہا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیر سایہ منعقد ہونے والی اس لیگ میں خواتین باکسرز سمیت پاکستان بھر سے آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے”سپر باکسنگ لیگ“کے نام سے پاکستان کی پہلی باکسنگ لیگ منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔پیر کو اسلام آباد میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ ا?ئیڈیا بھارت میں موجود اپنے پارٹنر سے ملا تھا۔ انہوں نے بھارت میں بھی ایسی لیگ بنائی لہٰذا میں نے پاکستان میں بھی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔
عامر خان نے کہا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیر سایہ منعقد ہونے والی اس لیگ میں خواتین باکسرز سمیت پاکستان بھر سے آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر رواں سال دسمبر یا جنوری 2018 میں ہونے والی اس لیگ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں موجود باکسنگ کے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانا ہے۔اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ باکسر نے اکیڈمی میں موجود مقامی باکسرز کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں مفید مشورے بھی دیے۔اکیڈمی کا دورہ کرنے والے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ عامر خان پاکستان کے محمد علی ہیں۔ وہ برطانیہ میں پاکستان اور پاکستان میں برطانیہ کے سفیر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ جلد بحال ہو اور پاکستان میں عالمی کھیلوں کی بحالی کی مکمل حمایت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انگلش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔اس موقع پر صحافیوں نے عامر خان سے ان کی نجی زندگی اور شادی کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن عامر خان نے اس پر کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیااور کہا کہ وہ صرف باکسنگ کے حوالے سے بات کریں گے، اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...