ریاستی کانگریس لیڈروں کو نصیحت کرنے راہل گاندھی سے درخواست بہتر انتظامیہ کو یقینی بنانے دونوں پارٹیوں کے درمیان تال میل ضروری: ایچ ڈی کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2018, 11:54 AM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 19؍ جون (ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج دہلی میں کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کر کے ریاست کی سیاسی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ا س ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے کمار سوامی کو مشورہ دیا کہ کرناٹک میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کا یہ ابتدائی دور ہے۔ ابتدا میں حکومت کو کسی الجھن میں مبتلا ہونے نہ دیا جائے۔ دوستانہ ماحول میں انتظامیہ چلایا جائے۔ ایک بہتر انتظامیہ فراہم کرنے کے مقصد کے تحت حکومت چلائی جائے۔ دریں اثنا کمار سوامی نے راہل گاندھی کو آگاہ کیا کہ ریاستی کانگریس لیڈروں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔ریاستی کانگریس اراکین ریاستی کابینہ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر لابی چلا رہے ہیں جس سے حکومت پر اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مخلوط حکومت نے اب کام کا آغاز کیا ہے۔ ابتدا ہی میں کانگریس لیڈروں کے آپسی اختلافات کا اثر حکومت پر پڑنے لگا ہے۔کسی بھی طرح ریاستی کانگریس لیڈروں کو طلب کر کے انہیں نصیحت کرنے اور ایک مستحکم حکومت کو یقینی بنانے میں تعاون کرنے کی ہدایت دینے کی انہوں نے درخواست کی ہے۔مخلوط حکومت کا نیابجٹ پیش کرنے سے متعلق سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے اعتراض کرنے کا معاملہ بھی کمارسوامی نے راہل گاندھی کے علم میں لایا اور کہا کہ نئی سرکار قائم ہونے کے بعد نیا بجٹ پیش کرنا بھی ضروری ہے۔ اس پر اعتراض کرتے ہوئے سدارامیا کہہ رہے ہیں کہ نیابجٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے راہل گاندھی سے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں پر مشتمل نیا ریاستی بجٹ پیش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کمار سوامی نے راہل گاندھی سے کہا ہے کہ مخلوط حکومت کی کو آرڈنیشن کمیٹی میں کئے گئے فیصلے کے تحت پچھلی حکومت کے عوام پرور اسکیموں کو جاری رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ نیا بجٹ پیش کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرنے ریاستی لیڈروں کو ہدایت دینے کی انہوں نے درخواست کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کابینہ کی توسیع ہوئے دو ہفتے گزر چکے ہیں لیکن اب بھی کابینہ میں شمولیت سے محروم کانگریس لیڈران بار بار حکومت کو گرانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس سے حکومت کے کام کاج پر اثر پڑ رہا ہے۔مخلوط حکومت کو آزادی سے اپنا کام کاج کرنے کی راہ ہموار بنانے کی بھی انہوں نے راہل سے درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری بورڈس اور کارپوریشنوں کے لئے نامزدگیوں میں تعاون کرنے اور ہر معاملے میں دونوں پارٹیوں کے تال میل سے حل کرنے کی ہدایت دینے کے لئے بھی کہا۔اس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ راہل گاندھی سے ان کی ملاقات خیر سگالی ملاقات تھی۔اس ملاقات کے دوران بورڈس اور کارپوریشنوں کے لئے نامزدگیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ کابینہ کی اگلی توسیع سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر نامہ نگاروں کے کئے گئے کسی بھی سوال کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں مخلوط حکومت مستحکم ہے۔اگلی کابینہ کی توسیع کی کمار سوامی نے تفصیلات نہیں بتائیں۔ کابینہ میں توسیع سے متعلق ریاستی کانگریس لیڈروں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات پر کمار سوامی نے گفتگو کرنے سے انکار کیا۔اس موقع پرجے ڈی ایس کے قومی جنرل سکریٹری دانش علی اور اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک میں کانگریس امور کے انچارج کے سی وینوگوپال بھی موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...