بھٹکل :پی ایل ڈی بینک کی عدم اعتماد تحریک ہائی کورٹ منتقل : دو متضاد حکم ناموں سے الیکشن کمشنر الجھن میں؛ بینک کے باہر پولس اور احتجاجیوں کے درمیان نوک جھونک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd October 2016, 11:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :22/اکتوبر(ایس او نیوز)22اکتوبر کو  پی ایل ڈی بینک صدر کے خلاف بینک ڈائرکٹروں کی طرف سے پیش کی گئی عدم اعتماد تحریک اس وقت مزید پیچیدگیوں اور الجھنوں کا شکار ہوگئی جب ہائی کورٹ سے فریقین نے متضاد حکم نامے بینک الیکشن کمشنر کو سونپے۔ ڈائرکٹروں کی طرف سے پیش کی گئی عدم اعتماد تحریک کے لئے جب کوئی تاریخ متعین نہیں ہورتھی تو ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ جلد میٹنگ طئے کرکے نتیجہ کو بند لفافہ میں عدالت کو سونپے، 22اکتوبر سے صرف ایک دن پہلے بینک کے صدر سنیل بی نائک نے پہلے حکم نامےیعنی عدم اعتماد تحریک میٹنگ پر روک لگانے کاحکم امتناعی لے کر حاضر ہوئے تو  الیکشن کمشنر  دو متضاد حکم ناموں کو دیکھ کر الجھن کا شکار ہوگئے ۔

اج سنیچر 22 اکتوبر کومنعقد ہوئی میٹنگ میں عدم اعتماد تحریک کے متعلق کوئی اہم فیصلہ نہ لیتے ہوئے ڈائرکٹروں کی آراء کو درج کرکے ہائی کورٹ لےجانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دراصل جب سے بینک کےصدر کے خلا ف  بینک ڈائرکٹروں نے عدم اعتمادتحریک پیش کی  ہے،اس  دن سے لے کر روزانہ آپسی الزام تراشی اور سیاست بازی کا بازار گرم ہے، اور جب عدم اعتماد تحریک کو ایک دن باقی رہتے قانون کا سہارا لے کر پبینک صدر سنیل نائک حکم امتناعی لے آئے تو معاملہ مزید پیچیدگی کا شکار ہوگیا ہے۔  بینک صدر سنیل بی نائک نے  اپنے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد تحریک کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور وہاں سے 6 ہفتوں کے لئے حکم امتناعی لے آئے ۔

متعلقہ دن طئے شدہ میٹنگ میں 11 ڈائرکٹر موجود تھے۔ جن میں بینک صدر سنیل نائک ، ڈائرکٹر مادیونائک ، دامودر گرڈیکر نے دستخط کرنے سے انکارکیا تو وٹھل نائک غیر حاضر رہے۔ بینک صدر سنیل نائک نے عدم اعتمادکی تحریک کو قانون کے خلاف قرار دیا اور بینک روداد بک میں اپنی حاضری اور میٹنگ کی کارروائی کو درج نہ کرنے کی ضد پر اڑگئے ، جس کےنتیجے میں کچھ دیر کے لئے ہنگامہ آرائی ہوئی ، میٹنگ 11 بجے سے لے کر 10-02 تک ملتوی ہوئی ۔ لاچار الیکشن کمشنر جب الگ سے میٹنگ کی کارروائی کو درج کرنے کے لئے آگے بڑھےتو میٹنگ میں حاضر رہ کر دستخط کرنےو الے ڈائرکٹروں میں ایشورنائک، بینک کے نائب صدر مہیش نائک، دیوی داس ناگپا نائک، سریش جٹیا نائک، ایشور سبرائے نائک، منجوناتھ درگپا نائک اور ماستما ماستپا نائک نے کہا کہ اُنہیں سنیل نائک کا بطوربینک صدر ہونا منظور نہیں ہیں ، ان کی کارکردگی سے ہم بیزار ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں ہی عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہیں، انہوں نے کہا کہ اُن کی جانب سے عدم اعتمادم تحریک کو منظور کیا جائے اور ہماری رائے ہائی کورٹ بنگلورو کو سونپا جائے۔ چونکہ ہائی کورٹ میں عدم اعتماد تحریک کو لے کر دو الگ الگ معاملات درج ہوئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے دونوں حکم ناموں کے متعلق عدالت سے ہی رہنمائی حاصل کرتےہوئے آگے بڑھنے کا فیصلہ لیا گیا اورمیٹنگ کو ملتوی کیاگیا۔ امکان ہے کہ پیر کو میٹنگ کی پوری کارروائی ہائی کورٹ  میں پیش ہوگی ، اس کے بعد عدالت کے حکم کا انتظار کیا جائے گا۔

بینک کے روبر و احتجاج : عدم اعتماد تحریک کو لے کر سنیچر کی صبح میٹنگ منعقد ہونے کی تصدیق ہوئی تو بینک کے روبرو صدر سنیل بی نائک کے حمایتی چندرونائک چوتھنی، روی نائک جالی ، مکندنائک، دینیش نائک چوتھنی ، منجپا نائک مرڈیشور، سنتوش نائک مرڈیشور کی قیادت میں سیکڑوں لوگوں نے جمع ہوکر کاسکارڈ بینک کے نائب صدر ایشورنائک اور الیکشن کمشنر کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ میٹنگ ہال کی طرف جب احتجاجیوں نے بڑھنے کی کوشش کی تو پولس نے انہیں روک دیا۔ جس سے کچھ دیر کے لئے پولس اور احتجاجیوں کے درمیان نوک جھونک ہوئی ۔ احتجاجیوں نے عدالت کے حکم امتناعی کو پولس اور تحصیلدار کے سامنے پیش کرتے ہوئے اپنی برہمی کااظہارکیا۔ عدم اعتماد تحریک کا نتیجہ ملتوی ہونے کی خبرلے کر بینک صدر سنیل نائک جیسے ہی باہر نکلے تو ان کے حمایتی لوگوں نے اُنہیں پھول کا ہارپہنا کر جشن منایا، ہر طرف پٹاخے پھوڑے گئے ، اس کے بعد انہیں جلوس کی شکل میں شمس الدین سرکل تک لایا گیا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ڈی وائی ایس پی شیوکمار، سی پی آئی سریش نایک ، سی پی آئی کمار سوامی کی قیادت میں بینک کے اطراف پولس کا زبردست بندوبست کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...