امریکی ڈرون کی ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام، تہر ان کی وارننگ کے بعد ڈرون واپس افغانستان لوٹ گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2016, 4:23 PM | عالمی خبریں |

تہران30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایران نے الزام عاید کیا ہے کہ امریکا کے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔تہران کا کہنا ہے کہ مبینہ امریکی ڈرون طیارہ کل سوموار کو ایرانی حدود میں داخل ہوا جسے ایرانی فوج نے وارننگ دی۔جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’تسنیم‘‘نے فوج کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ بغیر پائلٹ امریکی ڈرون طیارہ مشرقی ایران کی فضائی حدود سے داخل ہوا۔ ایران داخل ہونے والے ڈرون کووارننگ دی گئی جس کے بعد افغانستان سے آنے والا جہاز واپس چلا گیا۔خبر رساں ایجنسی نے اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔ اس لیے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا امریکی ڈرون کو تہران نے وارننگ کیسے دی تھی۔ ایران یا امریکا کی طرف سے سرکاری سطح پر اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...