پرائیویٹ اسپتالوں پر گرفت کیلئے قانون میں ترمیم جلد: رمیش کمار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th March 2017, 10:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور:16/مارچ(ایس او نیوز)ریاستی وزیر صحت رمیش کمار نے کہاکہ نجی اسپتالوں پر گرفت کو مضبوط کرنے کیلئے ریاستی حکومت کرناٹکا پرائیویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ قانون2007 میں جامع ترمیمات لانے کی خواہاں ہے، اس کاجائزہ لینے سابق چیف جسٹس جسٹس وکرم جیت سین کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ آج اسمبلی میں سرودیا پکشا کے کے ایس پٹنیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لیجسلیچر کے اگلے اجلاس میں یہ ترمیمی بل پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نجی اسپتالوں کی مخالف نہیں ہے، انسانی زندگیوں کو بچانے میں سرکاری اسپتالوں کے ساتھ نجی اسپتالوں نے بھی کلیدی کردار ضرور ادا کیا ہے، لیکن ان اسپتالوں پر کچھ نہ کچھ سرکاری گرفت کا ہونا ضروری ہے۔ اس سے قبل پٹنیا نے اپنا سوال پیش کرنے کے بعد کہاکہ نجی اسپتالوں میں علاج کے نام پر بھاری رقم لوٹی جارہی ہے۔ حکومت یہ لازمی قرار دے کہ ہر اسپتال میں علاج کی قیمتوں کی فہرست واضح طور پر لگائی جائے۔ اگر کسی اسپتال میں ایسی فہرست نہیں لگائی جارہی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے۔ جنتادل (ایس) کے بی بی ننگیا نے کہاکہ دیہی علاقوں میں بہترین سرکاری اسپتالوں کی تعمیر کی گئی ہے، لیکن یہاں پر ڈاکٹر کام کرنے آمادہ نہیں ہیں۔ فوری طور پر حکومت یہاں ڈاکٹروں کے قیام کی سہولیات مہیا کرائیں تو اس قلت کو کافی حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔ وزیر صحت نے ان تمام مطالبات پر غور کرنے کے بعد مناسب کارروائی کا تیقن دیا۔جنتادل (ایس) کے مدھو بنگارپا کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر رمیش کمار نے کہاکہ ریاست بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے ضروری قدم اٹھائے جاچکے ہیں۔ ریاست بھر میں تقریباً90 فیصد ڈاکٹروں کی بھرتی ہوچکی ہے۔وزیر موصوف نے کہاکہ ریاست بھر کے 2353 پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں ڈاکٹروں کی مخلوعہ اسامیوں کو تقریباً پر کیا جاچکا ہے۔ صرف چالیس اسامیاں خالی رہ گئی ہیں، ان پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں نیم طبی عملے کی بھرتی کی ذمہ داری کرناٹکا پبلک سرویس کمیشن کو سونپے جانے سے تاخیر کے خدشات کو دیکھتے ہوئے محکمہئ نے راست طور پر بھرتی کا بیڑہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لینے اکثر اوقات وہ خود اسپتالوں پر دھاوا بول رہے ہیں۔ یہاں مریضوں کو دی جارہی خدمات کے معیار کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ بی جے پی کے جیوراج کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر رمیش کمار نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے ایم بی بی ایس گریجویٹوں کو مقرر کرنے کا اختیار اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو دیا گیا ہے۔ اسپتالوں کے مخلوعہ ڈی گروپ عملے کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ تقریباً دو ہزار سی اور ڈی گروپ کے ملازمین کی بھرتی کیلئے ضوابط ترتیب دئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...