عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ دلچسپ مرحلے میں داخل؛ تین ٹیموں کی ہوئی سیمی فائنل میں رسائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th March 2018, 1:23 AM | خلیجی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

عجمان 24/مارچ (ایس او نیوز)  امین سیف اللہ بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ اب دلچسپ مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور اب تک کھیلے گئے چھ میچوں کے نتائج  کے بعد تین ٹیمیں سیمی فائنل  تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔ اب  چوتھی کونسی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی یہ اگلے جمعہ کو ہونے والے میچس میں دیکھنا باقی ہے۔

گذشتہ جمعہ کی طرح  دوسرے  ہفتے کے میچس بھی بے حد  دلچسپ رہے، پہلے جمعہ کو کھیلے گئے میچس میں جن تین ٹیموں نے جیت درج کی تھی، وہیں  تین  ٹیمیں اس بار بھی اپنی مخالف ٹیموں کو شکست دینے میں کامیاب رہیں اور جیتنا سلسلہ جاری رکھا۔

 پہلا مقابلہ ٹرک چارجر اور ڈی وی ایس یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں  ڈی وی ایس نے شاندار جیت درج کی، دوسرا میچ این جی ٹی اسٹرائیکر اور ابوظبی رائیڈر کے درمیان کھیلا گیا اور این جی ٹی اسٹرائیکر نے ابوظبی کو ناک آوٹ کردیا، تیسرا میچ کے ایم وارئیرس اور رکن الدین چیلنجرس کے درمیان ہوا اور کے ایم وارئیر نے جیت درج کی۔اس طرح ڈی وی ایس یونائیٹڈ، این جی ٹی اسٹرائیکر اور کے ایم وارئیرس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئیں ہیں۔ سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم کونسی ہوگی، اس کا فیصلہ اگلے جمعہ کو ہونے والے  میچس کے بعد معلوم ہوگا۔

اس بار 20 اووروں کے بجائے، میچ کو 18 اوور کا کرایا گیا تاکہ میچس جلد سے جلد مکمل کئے جاسکیں۔

جمعہ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں  ٹریک چارجر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 188 رن بنائے جس میں ناشط برماور کے ۳۰ اور فہد ملک کے شاندار ۵۹ رن شامل ہیں۔ڈی وی ایس یونائیٹیڈ کے لئے یہ ایک پہاڑ جیسا اسکور تھا اور لگ رہا تھا کہ اس بار ڈی وی ایس  میچ بچانہیں پائے گی۔ مگر  188 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے ڈی وی ایس یونائیٹیڈ کے سلامی بلے باز عماد قاسمجی اور عمران خطیب( سینئر) نے اپنی ٹیم کے لئے شاندار اسٹارٹ دیا عماد نے ایک طرف دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 65 رن بنائے، وہیں عمران نے 32 رن بنا کر جیت کے لئے راہیں آسانی کردی۔ ان دونوں کی خوبصورت بلے بازی کی بدولت ٹیم نے  توقع کے برخلاف  صرف 16.4 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر  ہی مقررہ حدف کو پورا کرلیا اور میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔  عماد قاسمجی کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا ۔ 

دوسرا میچ ابوظبی رائیڈرس اور این جی ٹی اسٹرائکر کے درمیان کھیلا گیا ۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ابوظبی رائڈرس نے ۱۸ اوورں میں 134 رن بنائے ۔ جس میں کپتان عبدالباسط معلمی کے ۲۹ اور عبدالباسط معلم کے  ۲۳ رن شامل ہیں۔ جواب میں  این جی ٹی اسٹرائکر نے صرف 14 اووروں میں ہی مقررہ نشانہ پارکرلیا اور  آسانی کے ساتھ میچ   جیت لیا ۔ سلامی بلے باز محمد رمضان بیری نے ۴۴ گیندوں میں ۴ چھکوں  اور ۹ چوکوں کی مدد سے ۷۲ رن بنائے جس کے لئے اُنہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تیسرا اور آخری میچ رکن الدین چیلنجر اور کے ایم واریئر کے درمیان کھیلا گیا جو بے حد دلچسپ رہا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رکن الدین چیلنجر نے ۱۸ اووروں میں ۹ وکٹ کھوکر 160 رن بنائے ۔ ذاکر رکن الدین نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ۶۶ رن بنائے جس میں ایک چھکا اور ۱۰ چوکے شامل تھے ۔ محمد علی جوشیدی نے بھی ۳۲ رن بنائے ۔ محمد نوید ساؤڑا نے دو وکٹ حاصل کئے ۔ 160 رنوں  کا پیچھا کرتے ہوئے کے ایم وارئیر کی شروعات اچھی نہیں رہی عبدالوحید جو ٹورنامنٹ کے کافی سنیئر کھلاڑی ہے بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد انس ملا اور محمد فیروز شانو نے مل کر ایک حد تک اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا، جس سے  میچ دگمگانے لگا تھا، مگر بعد میں    راسخ جوباپو ‘ ناگراج نائک ‘ اور نوید ساؤڑا نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔ قاسمجی توصیف نے تین اور محمد علی جوشیدی نے ۲ وکٹ حاصل کئے ۔ محمد انس ملا کو  مین اف دی میچ  کے خطاب سے نوازا گیا۔

خیال رہے کہ پہلے بلے بازی کرنے والی تینوں ٹیموں کو اس ہفتہ  کھیلے گئے میچس میں شکست کا سامنا کرناپڑا ۔

ٹورنامنٹ اب دلچسپ مراحل میں داخل ہوگیا ہے، تینوں ٹیموں نے اپنے دونوں میچس جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اگلے جمعہ کو ہونے والے میچس کے بعد اس بات کافیصلہ ہوگا کہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ایک اور ٹیم کونسی ہے۔

یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں جملہ چھ ٹیمیں کھیل رہی ہیں،  جس میں سے تین ٹیموں نے اپنے دونوں  میچس جیت لئے ہیں، جبکہ بقیہ تینوں ٹیمیں  ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ ہاری ہوئی تین ٹیموں میں سے کوئی ایک ٹیم  اگلے جمعہ کو ہونے والے میچوں میں جیت درج کرتی ہے یا پھر ایک سے زائد ٹیمیں  ایک ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہیں، یہ بھی ممکن ہے کہ  ہاری ہوئی ٹیمیں پھر ایک بار ہار جائیں، ایسی کوئی بھی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ   رن ریٹ کی بنیاد پر ہونے کی توقع ہے۔

اگلے جمعہ 30 مارچ کو جو تین میچس ہوں گے، اس میں پہلا میچ   ابوظبی رائیڈرس اور کے ایم وارئیرس کے درمیان  ہوگا،  رکن الدین چیلنجرس ۔ ڈی وی ایس یونائیٹیڈ کے ساتھ مقابلہ کریں گی جبکہ   ٹریک چارجر کے ساتھ این جی ٹی اسٹرائکر کا مقابلہ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔