سڑک پر گرنے والا بائک سوارہلاک ایمبولینس چڑھ جانے سے ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2016, 1:29 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو22؍اکتوبر(ایس او نیوز) کوٹہ تعلقہ کے مانورکے قریب سڑک پر گرے ہوئے ایک بائک سوار پر ایمبولینس چڑھ گئی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

اس حادثے میں فوت ہونے والے شخص کا نام چنا تامبی(۲۶سال) بتایا جاتا ہے۔وہ تریکیرے کا رہنے والا تھا مگر فی الحال کنداپور میں مقیم تھا۔اور کاجو کے بیج کی فیکٹری میں استعمال ہونے والی مشینوں کو درست کرنے میں ماہر تھا۔اس کے علاوہ کھیتوں میں مزدوری بھی کیا کرتاتھا۔کہاجاتا ہے کہ چنا تامبی اپنا کام ختم کرکے گھر کی طرف آرہا تھا جب اس کی بائک ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے وہ اچھل کرسڑک پر گر پڑا۔ بدقسمتی سے اسی وقت پیچھے سے ایک تیز رفتار ایمبولینس آگئی جو اس کے جسم پر چڑھ گئی ۔شدید زخمی حالت میں اسے کنداپور کے اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔کوٹہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔