امبیڈکر تعلیم کو کافی اہمیت دیتے تھے:پرنب

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th April 2017, 1:03 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلور:14/اپریل (ایس او نیوز) صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر تعلیم کو بہت اہمیت دیتے تھے اور ان کا ماننا تھا کہ تعلیم کے ذریعے لوگوں کی قسمت بدلی جاسکتی ہے۔مسٹر مکھرجی نے یہاں بنگلور امبیڈکر اسکول آف اکنامکس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے مطابق تعلیم کسی شخص کی قسمت بدلنے کا ذریعہ ہوسکتی ہے و ہ تعلیم کو کافی اہمیت دیتے تھے۔اس موقع پر انہوں نے اس ادارہ سے وابستہ لوگوں اور حکومت سے کہا کہ وہ یقینی بنائیں کہ بابا صاحب کے نام پر تعمیر یہ ادارہ ان کے عظیم آدرشوں پر عمل کرے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے دنیا کے مختلف آئین سے تحریک لے کر ایک ایسا آئین بنایا، جس کی روح پوری طرح ہندوستانی تھی۔ انہوں نے بابا صاحب کو ایک عظیم شخصیت بتاتے ہوئے کہا کہ لندن اسکول آف اکنامکس کے ایک ہونہار طالب علم ڈاکٹر امبیڈکر نے نہ صرف ہمیں ایک عظیم آئین دیا،بلکہ وہ غریبوں او رمحروم افراد کے لئے بھی کام کرتے رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...